آغازِ کلام
Urdu book, p. 401
By Maulana Wahiduddin Khan
دنیا کی تین مسجدوں ہی خصوصی اہمیت کی حامل ہیں۔ اس کے بعد جتنی مسجدیں ہیں سب برابر ہیں۔ میں نے کہا کہ علما کا موقف یہ ہے کہ بابری مسجد کو مقامی مسئلے کی حیثیت دوا در پرامن دائرہ میں محدود رکھتے ہوئے اس کی کوشش کرو۔ ۱۹۴۷ء کے بعد ہر یانہ، راجستھان پنجاب اور دہلی میں ہزاروں مسجدوں کے لئے اس قسم کے مسائل پیدا ہوئے مگر ان مسجدوں کے لئے کبھی "ایکشن کمیٹی" نہیں بنی اور نہ ان کے لئے کبھی دھواں دھار تحریک نہیں چلائی گئی۔ پھر بابری مسجد کے لئے اس سے مختلف طریقہ کار کیوں۔ مزید یہ کہ اگر صورت حال ایسی بن جائے کہ ایک طرف مسجد ہو اور دوسری طرف تمام مسلمانوں کی جان اور مال اور عزت کا مسئلہ ہو تو یقیناً مسلمانوں کی حفاظت کے پہلو کو ترجیح دے جائے گی۔ یکم نومبر ۱۹۹ سورہ بلد میں نجدین کا لفظ ہے۔ یعنی دو بلندیاں۔ آیت کے الفاظ بتاتے ہیں کہ دو بلندیوں سے مراد دو مطلوب چیزیں ہیں۔ اخلاقی نجد اور شرعی نجد۔ اخلاقی نجد سے مراد وہ بھلائیاں ہیں جو خود فطرت کے زور پر آدمی کو معلوم ہیں۔ اور شرعی نجد سے مراد وہ بھلائیاں ہیں جو وحی کے ذریعہ معلوم ہوتی ہیں۔ آجکل انسان جس طرح ظالم اور سرکش ہو گیا ہے، اس کو سوچ کہ میری زبان سے نکلا : شرعی معیار پر جانچنا تو در کنار، یہ انسان تو اخلاقی معیار پر ہی اپنے آپ کو رد کر رہا ہے۔ ۲ نومبر ۱۹۹۰ آج جمعہ کا دن تھا۔ مقامی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھی۔ اولاً خطبہ میں اور اس کے بعد دوسری رکعت کے آخر میں قنوت نازلہ پڑھی گئی۔ کافروں اور مشرکوں کے لئے ہلاکت اور بربادی کی بد دعا کی گئی۔ اس بد دعا کا پس منظر بابری مسجد کا مسئلہ ہے۔ بابری مسجد کے نام پر مسلمانوں نے" ایکشن کمیٹی بنائی۔ اس کے بعد دھواں دھار تقریریں کی جانے لگیں ۔ بائیکاٹ، ریلی، جلوس، مارچ، اسلامی لشکر، آدم سینا وغیرہ کے پرشور

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader