آغازِ کلام
Urdu book, p. 402
By Maulana Wahiduddin Khan
ہنگاموں کے ساتھ یہ اعلان کیا گیا تھا کہ بابری مسجد کسی کو چھوڑنے نہیں دی جائے گی ۔ آخر میں بار بار اعلان کیا گیا کہ ہم نے مسلمانوں کے حفاظتی دستے تیار کر لئے ہیں۔ وہ ہر جگہ ہندوؤں کو روک دیں گے۔ مگر ان سب کے باوجود ۳۰ اکتوبر ۱۹۹۰ کو ہندو بڑی تعداد میں ایودھیا کے اندر داخل ہو گئے ۔ انھوں نے بابری مسجد کا ایک گنبد توڑ ڈالا۔ اس کے اوپر بھگوا جھنڈا لہرادیا۔ وغیرہ ۔ کوئی ایک مسلمان بھی بابری مسجد کی حفاظت کے لئے نہیں نکلا۔ اب ہر جگہ مسجدوں میں ہندوؤں کے خلاف بد دعائیں کی جارہی ہیں۔ میرے نزدیک وہ بھی غلط تھا اور یہ بھی غلط ہے۔ پہلے مسلمانوں کو یہ کرنا تھا کہ وہ پر امن تحریک چلائیں ۔ اور اب یہ چاہئے کہ وہ ہندوؤں کی ہدایت اور اصلاح کے لئے دعائیں کریں۔ مگر مسلمان نہ پہلے مرحلہ میں صحیح روش اختیار کر سکے اور نہ اب وہ صحیح روش اختیار کر رہے ہیں ۔ ۴ نومبر ۱۹۹۰ ایک صاحب سے ملاقات ہوئی ۔ ان کی شادی ان کے والدین نے کر دی تھی ۔ اب وہ اپنی موجودہ بیوی سے غیر مطمئن ہیں ، اور اس کو چھوڑ کر دوسرا نکاح کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے اس کی مخالفت کی۔ میں نے ان سے کہا : زندگی کو کامیاب بنانے کے لئے ہمیشہ ایک ایسی رفیقۂ حیات کی ضرورت ہوتی ہے جو اپنے شوہر کے ساتھ قربانی کی حد تک مساعدت کرے ۔ اور کسی آدمی کے لئے ایسی رفیقۂ حیات صرف اس کی پہلی بیوی بن سکتی ہے۔ اس کی دوسری بیوی کبھی اس کے لئے ایسی رفیقۂ حیات نہیں بن سکتی۔ ۴ نومبر ۱۹۹۰ آج کا انسان يعلمون ظاهراً من الحياة الدنيا وهم عن الآخرة هم غافلون کی تصویر بنا ہوا ہے۔ لوگوں کو شہروں کی رونقیں دکھائی دیتی ہیں۔ حکومتی ایوان کی بلندیاں نظر آتی ہیں۔ انٹرنیشنل کانفرنسوں کی دھوم کی انھیں خبر ہے۔ بڑے بڑے اداروں کے اونچے در و دیوار کو وہ فوراً جان لیتے ہیں۔ مگر حقائق کو دیکھنے کے لئے ہر آدمی اندھا بنا ہوا ہے ۔ معانی کی دنیا کے جلوے کسی کو نظر نہیں آتے۔ یہی وہ بے آنکھ والے لوگ ہیں جو آخرت میں اس طرح

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader