Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 403

By Maulana Wahiduddin Khan

اٹھائے جائیں گے کہ وہاں وہ اندھے ہوں گے۔ قدیم زمانہ میں ترکی کے پاس بہت بڑا بحری بیڑا تھا۔ مگر جب بحری جہازوں کو بھاپ سے چلانے کا دور آیا تو وہ اتنا پیچھے گئے کہ نئے طرز کی کشتیوں کو حاصل کرنے اور ان کو استعمال کرنے کو بھی وہ اپنے لئے خطرناک سمجھنے لگے۔ کہا جاتا ہے کہ سلطان عبد الحمید ثانی نے بھاپ کی طاقت سے چلنے والا بحری بیڑہ (اسطول) تیار کرایا تو ترکی کے علماء نے اصرار کیا کہ اس کو استعمال کرنے سے پہلے اس پر بخاری شریف کا ختم ہونا چاہئے۔ علماء کا اصرار جب بڑھ گیا تو کسی فوجی افسر نے ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بحری بیڑہ بخار ( بھاپ) سے چلتا ہے نہ کہ بخاری سے (ان الا سطول ليس بالبخار او بالبخاري)۔ موجودہ زمانہ کے مسلم علماء نے اپنی روش سے جدید انسان کے لئے اسلام کو ایک مطمع کہ بنا دیا۔ اگر وہ مسجدوں اور مدرسوں میں خاموش رہ کر اپنا روایتی کام کرتے تو یہ ان کے لئے اس سے بہتر تھا کہ وہ ناکافی لیاقت کے ساتھ مسلمانوں کی رہنمائی کے لئے باہر نکل پڑیں۔ ۶ نومبر ۱۹۹۰ گوئٹے (Goethe) ۱۷۴۹ء میں جرمنی میں پیدا ہوا، اور ۱۸۳۲ء میں اس کی وفات ہوئی ۔ اس کی عظمت اتنی زیادہ ہے کہ اس کو لٹریری جائنٹ (literary giant) کہا جاتا ہے۔ اس کا ایک قول انگریزی میں میں نے ان لفظوں میں پڑھا کہ انسانیت قوموں کے اوپر ہے: Mankind is above nations گوئٹے کے زمانہ میں قومی تحریک کا زور تھا۔ لوگ یہ کہنے لگے تھے کہ میرا ملک خواہ وہ حق پر ہو یا نا حق پر (my country, right or wrong) مگر گوئٹے کی فطرت انسانیت کو زیادہ بلند سمجھتی تھی، اس لئے وہ اس قسم کے تصور قومیت کو قبول نہ کرسکی۔ اسی طرح اگر کچھ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page