آغازِ کلام
Urdu book, p. 404
By Maulana Wahiduddin Khan
لوگ مذہب کا ایسا ایڈیشن پیش کریں جس میں انسانیت کو بلند درجہ نہ مل رہا ہو تو لوگوں کی فطرت ایسے مذہب کا بھی انکار کر دے گی۔ مصطفیٰ کامل پاشا (۱۹۰۸ء - ۱۹۷۹ء) قاہرہ میں پیدا ہوئے۔ وہ مصر کی النہضۃ الوطنیۃ کے بانیوں میں سے تھے۔ وہ عربی کے علاوہ فرانسیسی اور انگریزی زبان بھی جانتے تھے۔ وہ ساحر البیان مقر تھے۔ ان کے حیات اور کارناموں کے بارے میں عربی میں کئی کتابیں چھپ چکی ہیں۔ ایک عربی مجلہ میں ان کا یہ قول نظر سے گزرا : ان انجلترا ھی العدو الابدی للاسلام ۔ عدو الامس والیوم والغد (انگلستان اسلام کا ابدی دشمن ہے ، وہ کل بھی دشمن تھا اور آج بھی دشمن ہے اور آئندہ بھی دشمن رہے گا)۔ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کا یہی عام ذہن رہا ہے۔ نہ صرف انگریز یوں کو بلکہ تمام قوموں کو وہ اپنا دشمن سمجھے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کے درمیان کوئی دعوتی تحریک ابھر نہ سکی۔ دوسرے دوسرے کاموں پر تو مسلمانوں نے ضرور دعوت " کا لیبل لگارکھا ہے مگر حقیقی دعوتی عمل کا ان کے درمیان کوئی وجود نہیں۔ دعوت کا کام ہمیشہ خیر خواہی کے جذبہ کے تحت انجام پاتا ہے۔ جب مسلمانوں نے اپنی مدعو قوموں کو دشمن کے خانہ میں ڈال رکھا ہو تو ان کے لئے کسی خیر خواہانہ عمل کا جذبہ مسلمانوں میں کیوںکر پیدا ہوگا۔ ۸ نومبر ۱۹۹۰ء طرابلس میں کلیۃ الدعوۃ الاسلامیہ کے نام سے ایک کالج ہے۔ اس کا ایک سالانہ مجلہ عربی زبان میں نکلتا ہے جس کا نام مجلۃ الدعوۃ الاسلامیۃ ہے۔ اس کا شمارہ ۱۹۸۸ء (العدد الخامس) پچھلے دنوں ملا۔ اس کے آخر میں ایک خبر درج تھی جو میرے لئے ایک ذاتی اہمیت رکھتی ہے۔ " الاستاذ الھونی فی ذمۃ اللہ" کے عنوان کے تحت بتایا گیا تھا کہ عبد اللہ محمد الھونی ۴ فروری ۱۹۸۸ء کو انتقال کر گئے۔ وہ طرابلس کی جامعۃ الفاتح (فاتح یونیورسٹی) میں ذمہ دارانہ منصب پر فائز تھے۔ خبر میں بتایا گیا تھا کہ وہ نہایت مومن و مخلص آدمی تھے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader