آغازِ کلام
Urdu book, p. 405
By Maulana Wahiduddin Khan
کے ساتھ وہ اعلیٰ علمی ذوق رکھتے تھے۔ وہ مصر کے شہر سلوم میں پیدا ہوئے۔ اس کے بعد وہ ہجرت کر کے لیبیا آئے۔ انھوں نے طرابلس یونیورسٹی سے 19۷۱ میں ممتاز نمبروں کے ساتھ ایم اے پاس کیا تھا۔ خبر میں بتایا گیا تھا ان کی عظیم شخصیت کی کلید تمام لوگوں سے محبت کرنا تھا (ککان مفتاح شخصيته العظيمة هو الحب للجميع)، موصوف کا واقعہ میں نے اپنے سفر نامہ (۴۰/۲۰-۴) میں لکھا ہے۔ انھوں نے ہمارے مشن کو پھیلانے کے لئے ایک نہایت اہم اور خاموش رول ادا کیا۔ انھوں نے الاسلام یتحدی ہزاروں کی تعداد میں قاہرہ سے منگائی اور اس کو نہایت سستی قیمت پر لوگوں کے درمیان تقسیم کروایا۔ اس طرح یہ کتاب طرابلس کے تقریباً ہر پڑھے لکھے آدمی کے پاس پہنچ گئی۔ ۹ نومبر ۱۹۹۰ اخبار العالم اسلامی (مکہ) کے شمارہ ۱۱ ربیع الثانی ۱۴۱۱ھ ، ۲۹ اکتوبر ۱۹۹۰ء کے صفحہ ۲ پر "رؤوس السلام" کے عنوان کے تحت ایک مضمون چھپا ہے۔ مضمون نگار عادل حسن جمدار لکھتے ہیں کہ یہ کہنے میں کوئی مبالغہ نہیں کہ کویت کی افتاد اور خلیج اسلامی اور وطن عربی بلکہ تمام عالم کی ساری مشکلات و مصائب یہود کی کارستانی ہیں (وليس هناك مبالغة في القول بان مصيبة الكويت وكافة مصائب ومشكلات منطقة الخليج الاسلامي والوطن العربي ثم العالم اجمع انما هي في الواقع من صنع اليهود ) اگر یہ صحیح ہو تو اسی کے ساتھ یہ اعلان کرنا چاہئے کہ حسن البنا سے لے کر اب تک ہمارے تمام علماء، تمام اکابر، تمام مفکرین، تمام قائدین اور تمام ادارے اور حکومتیں سب کی سب نااہل اور نالائق تھے۔ کیوں کہ بلا استثناء سب کے سب پچاس سال سے یہود کے فتنه کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور اب تک وہ اس فتنه کو ایک فیصد بھی ختم نہ کر سکے۔ ۳۰ اکتوبر ۱۹۹۰ کو ہند و نوجوان (کارسیوک) ہزاروں کی تعداد میں ایودھیا میں گھس گئے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader