Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 406

By Maulana Wahiduddin Khan

وہ بابری مسجد کے اوپر چڑھو گئے۔ اس کے تینوں گنبدوں پر اپنا گیروا جھنڈا لہرا دیا اور ایک گنبد کو کسی قدر نقصان بھی پہنچایا۔ ان کا ایک نعرہ یہ تھا: تین نہیں اب تیس ہزار، نہیں بچے گا کوئی مزار۔ مسلمانوں کے نام نہاد لیڈر روزانہ پرجوش تقریریں کر رہے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ اسلامی لشکر، آدم سینا اور حفاظتی دستے تیار ہیں۔ ۳۰ اکتوبر کو پانچ لاکھ مسلم نوجوان سڑکوں پر نکل آئیں گے اور ہندوؤں کو بابری مسجد میں داخل ہونے سے روک دیں گے۔ مگر جب تاریخ آئی تو پانچ مسلمان بھی سڑک پر موجود نہ تھا ۔ بزدلی کا اتنا بڑا مظاہرہ شاید اس سے پہلے مسلمانوں نے کبھی نہیں کیا تھا۔ دوسرا بزدلی کا مظاہرہ یہ ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی ہند واقلیت کو وہاں کے مسلمانوں نے ستایا۔ (ٹائمز آف انڈیا ۱۰ نومبر ۱۹۹۰) کے مطابق، بنگلہ دیش کے مسلمانوں نے وہاں کے ہندوؤں کے خلاف فساد برپا کیا۔ اور صرف چاٹ گام میں ۱۲۰ مندروں کو ڈھیچ کیا۔ پاکستان میں سندھ کے مختلف مقامات پر ہندو مخالف مظاہرے کئے گئے۔ ہندوستان ٹائمز (۱۰ نومبر ۱۹۹۰) کے مطابق، انھوں نے سندھ کے ایک ہندو کو مار ڈالا اور کئی مندروں کو نقصان پہنچایا۔ یہ دونوں بلا شبہ بزدلی کے واقعات ہیں۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ دونوں میں سے کس بزدلی کو میں زیادہ بڑی بزدلی قرار دوں۔ ۱۱ نومبر ۱۹۹۰ ہندوستان ٹائمز (۱۰ نومبر ۱۹۹۰) کے صفحہ ۱۲ پر یہ خبر ہے کہ سوویت یونین اپنے نام میں سے سوویت اور سوشلٹ کا لفظ نکال دے گا اور اب اس کا نام یونین آف ساورین ریپلکن ہو گا: The Soviet Union will drop the words of “Soviet” and “Socialist” from its name and become the “Union of Sovereign Republics.” اشتراک کی روس کی مارکستزم سے واپسی انسانی عقل کی نار سائی کا بڑا عجیب ثبوت ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page