Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 407

By Maulana Wahiduddin Khan

بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایودھیا میں رام رتھ کی تحریک چلائی تو ہندو عوام کی ایک بھیڑ اس کے گرد جمع ہوگئی۔ پارٹی کے صدر لال کرشن ایڈوانی نے سومناتھ سے ایودھیا تک دس ہزار کلومیٹر کی رتھ یاترا کی تو سارے راستہ میں ہندوؤں کی طرف سے انھیں زبردست استقبال ملا۔ مگر اس بھیڑ کی وجہ سے وہ غلط فہمی میں نہیں پڑے۔ انگریزی ہفت روزہ انڈیا ٹوڈے کے نمائندہ سے لال کرشن ایڈوانی کی بات چیت ہوئی۔ انڈیا ٹوڈے کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ تاہم مسٹر ایڈوانی ہندوؤں کے پرجوش استقبال کو اپنی پارٹی کی مقبولیت کے ہم معنیٰ نہیں سمجھتے۔ انھوں نے کہا کہ میں اس دھوکہ میں نہیں ہوں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ یہ استقبال تمام تر رام بھکتی کی وجہ سے ہے: Advani, however, does not see the enthusiastic response as an indication of his or his party's popularity. "I am under no illusion that the popularity of the BJP is on the upswing. The response is all because of Ram Bhakti," he said. اسی کا نام حقیقت پسندی ہے۔ موجودہ زمانہ کے مسلم رہنماؤں میں یہ حقیقت پسندی مفقود نظر آتی ہے۔ مثال کے طور پر مولانا ابوالاعلیٰ مودودی نے پاکستان میں غلاف کعبہ (۱۹۶۳) اور یوم شوکت اسلام (۱۹۷۰) کا جلوس نکالا۔ انھوں نے قادیانی مخالف تحریک (۱۹۷۵) میں دھواں دار حصہ لیا۔ ان کے اس قسم کے جلسے اور جلوسوں میں مسلمان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ انھوں نے اس بھیڑ کو دیکھ کر یہ سمجھ لیا کہ پاکستان کے مسلم عوام ان کے ساتھ ہیں۔ اور وہ اس پوزیشن میں ہیں کہ پاکستان میں حکومت بنا سکیں ۔ اسی غلط فہمی کے تحت انھوں نے اپنی ساری طاقت بحالی جمہوریت کی تحریک (۱۹۶۵) میں لگا دی۔ مگر جب الیکشن ہوا تو ان کے صرف چند آدمی پاکستان اسمبلی کے لئے منتخب ہو سکے۔ ۲۴ اکتوبر ۱۹۹۰ کے الیکشن میں بھی جماعت اسلامی نے بڑے بڑے نعروں کے ساتھ حصہ لیا۔ مگر اس بار بھی اپنے صرف چند آدمیوں ہی کو وہ اسمبلی میں پہنچا سکے۔ اس تباہ کن جدوجہد کاتنا نائدہ بھی نہیں ہوا کہ مولانا مودودی آخر میں اپنی غلطی کا اعتراف کر لیتے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page