Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 408

By Maulana Wahiduddin Khan

"جنگ کی تیاریاں" یا "جنگ کے لئے تیاریاں" دونوں فقرے اردو زبان میں استعمال کئے جاسکتے ہیں، اور دونوں ہی صحیح سمجھے جائیں گے۔ لیکن انگریزی میں ایسا ہونا ممکن نہیں۔ انگریزی میں اس مفہوم کے لئے preparations of war نہیں کہا جائے گا، بلکہ کا جملہ استعمال کیا جائے گا۔ preparations for war یہ ایک سادہ سی مثال ہے جو اردو اور انگریزی کے فرق کو بتاتی ہے۔ انگریزی میں ہر چیز کی معیار بندی ہو چکی ہے۔ معیار سے کم درجہ کی زبان وہاں قابلِ قبول نہیں ہوتی۔ جبکہ اردو میں اس قسم کی معیار بندی نہیں ہوئی۔ اس لئے اردو میں معیاری زبان اور غیر معیاری زبان دونوں ہی چل جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انگریزی زبان میں معیار سے کم درجہ کی کتابوں کا مارکیٹ میں لانا سخت مشکل ہے۔ اس کے برعکس اردو دنیا میں یہ حال ہے کہ کم تر معیار کی کتابوں اور جرائد کا ہر طرف انبار لگا ہوا ہے۔ ۱۴ نومبر ۱۹۹۰ ڈاکٹر محسن عثمانی ندوی (استاد جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی) کا ایک مضمون حیدر آباد کے الفیصل نومبر ۱۹۹۰ میں چھپا ہے۔ اس میں موصوف لکھتے ہیں ـــ عرب کی سرزمین وہ سرزمین ہے جس پر کائنات کے محسنِ اعظم، دانا ئے سبل، ختم الرسل، مولائے کل حضرت محمدؐ کی بعثت مبارکہ ہوئی تھی، اور اقبال نے یہ کہہ کر ذرا بھی مبالغہ سے کام نہیں لیا کہ : خیمہ افلاک کا ایستادہ اسی نام سے ہے نبض ہستی تپش آمادہ اسی نام سے ہے قرآن میں اللہ تعالیٰ کی صفت یہ بتائی گئی ہے کہ ـــ ان الله يمسك السماوات والارض ان تزولا ولئن زالتا ان امسكهما من احد من بعده (فاطر ٤١) یعنی بے شک اللہ ہی آسمانوں اور زمینوں کو تھامے ہوئے ہے کہ وہ ٹل نہ جائیں، اور اگر وہ ٹل جائیں تو اللہ کے سوا کوئی اور ان کو تھام نہیں سکتا۔ قرآن کے مطابق افلاک کے خیمہ کو کھڑا رکھنے والا صرف ایک اللہ ہے۔ مگر مسلمان اس کارنامہ کو اپنے پیغمبر کے خانہ میں ڈالے ہوئے ہیں۔ لوگ اس طرح کی بے اصل بات کیوں کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آدمی کے اندر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page