Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 409

By Maulana Wahiduddin Khan

احساس استعجاب (sense of awe) نہایت طاقت ور صورت میں موجود ہے۔ آدمی کو ایک ایسی ہستی چاہئے جسے کوہ انتہائی عظیم سمجھے، جس کا وہ غیر معمولی اعتراف کرے ۔ یہ احساس آدمی کے اندر خدا اور بندہ ذوالجلال کے لئے تھا۔ مگر انسان خدا کو نہیں پاتا، اسی لئے وہ کسی انسان کو یہ برتر مقام دیدیتا ہے۔ اور اس کے حق میں غیر معمولی برتری کا اظہار کرکے اپنے دل کو تسکین دیدیتا ہے۔ ۱۵ نومبر ۱۹۹۰ عراق نے صدام حسین کی قیادت کے تحت ۲ اگست کو کویت پر قبضہ کیا تھا۔ امریکہ ساڑھے تین مہینہ سے عراق اور کویت کا محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ مگر اب تک اس نے حملہ کرکے جنگ شروع نہیں کی ۔ جنگ امریکہ کے لئے بے حد مہنگی پڑے گی۔ کیوں کہ ماہرین کے اندازہ کے مطابق، جنگ کی قیمت ایک بلین ڈالر روزانہ ہوگی۔ یہ بے پناہ خرچ اور دوسرے نقصانات کا اندیشہ امریکہ کو جنگ کا آغاز کرنے سے روکے ہوئے ہے۔ میں نے اخبار میں اس رپورٹ کو پڑھا تو اس کے بعد میری سمجھ میں آیا کہ قرآن میں قوم کو ہلاک کرنے کا ذکر کرتے ہوئے یہ الفاظ کیوں آئے ہیں کہ : ولا يخاف عقبها (الشمس)، انجام کے اندیشہ سے بالاتر ہونا یہ صرف اللہ تعالیٰ کی صفت ہے۔ انسان کبھی انجام کے اندیشہ سے خالی نہیں ہو سکتا۔ ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ قومی آواز کے شمارہ ۱۶ نومبر میں پنجاب کے مہاراجہ رنحیت سنگھ (۱۸۳۹ – ۱۸۸۰) پر کے کے کھلر کا مضمون شائع ہوا ہے۔ مضمون نگار نے بتایا ہے کہ رنحیت سنگھ نہایت روشن خیال تھا۔ اس نے پنجاب میں پہلا چھا پہ خانہ قائم کیا۔ راوی ندی میں بھاپ سے چلنے والی مشینی کشتی چلائی۔ اپنی فوج کو جدید یورپی انداز سے ٹریننگ دی۔ انھوں نے پنجاب میں انگریزی تعلیم رائج کرنے کی کوشش کی۔ بندوق اور کارتوس کا کارخانہ قائم کیا۔ وغیرہ۔ رنحیت سنگھ نہایت سادہ مزاج مہاراجہ تھا۔ وہ تخت کے بجائے معمولی نشست پر بیٹھتا تھا۔ اپنی ریاست میں سختی سے ظلم و زیادتی کو بند کر رکھا تھا۔ ہر مذہب کا احترام کرتا تھا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page