آغازِ کلام
Urdu book, p. 40
By Maulana Wahiduddin Khan
شور و غل کر کے غیر ضروری طور پر اس کتاب کو زندگی دے دی۔ ٹائم میگزین (۶ فروری ۱۹۸۹) کی کور اسٹوری کا عنوان تھا۔ ہتھیار بند امریکہ (Armed American) اس میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ میں، ہتھیاروں کی کھلی اجازت ہونے کی وجہ سے گھر گھر ہتھیار ہو گئے ہیں۔ حتیٰ کہ امریکہ کی سڑکیں گولی چلانے کے لئے کھلے اور آزاد علاقے (Free-fire zones) بن گئے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا (۲۱ فروری ۱۹۸۹) میں واشنگٹن کی ڈیٹ لائن کے ساتھ ایک رپورٹ چھپی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی راجدھانی واشنگٹن میں قتل کی واردات اتنی زیادہ بڑھ گئی ہے کہ اب واشنگٹن کو موت کی راجدھانی (Death capital) کہا جانے لگا ہے۔ ۱۹۸۸ میں واشنگٹن میں ۳۷۳ قتل کے واقعات ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر قتل نشہ سے تعلق رکھنے والے (Drug-related) ہوتے ہیں۔ امریکہ کی ترقی نے اسے آزادی تک پہنچایا۔ آزادی نے منشیات تک اور منشیات نے قتل تک۔ ۲۳ فروری ۱۹۸۹ آجکل ساری دنیا میں مسلمان سلمان رشدی کی کتاب سیٹنک ورسز کے خلاف ہنگامہ کھڑا کئے ہوئے ہیں۔ آیات اللہ خمینی اور ایرانی حکومت کی طرف سے انعام کے اعلان کے بعد اس میں مزید شدت آگئی ہے۔ اس نے اخباروں کو ایک نیا پرشور عنوان دے دیا ہے۔ کیوں کہ اس طرح کی چیزیں عوام میں خوب پڑھی جاتی ہیں۔ جائزہ سے معلوم ہوا ہے کہ اخباروں میں جو ایڈیٹوریل ہوتے ہیں، ان کو صرف ۳ فیصد لوگ پڑھتے ہیں۔ جب کہ بڑے بڑے جرائم کی خبریں ۱۰۰ فیصد پڑھی جاتی ہیں۔ (Readability factor) کے لحاظ سے کرائم (مجرم) کو اخباری صفحات میں ٹاپ کی جگہ حاصل ہے۔ اخباروں کا یہی مزاج ہے جس نے سلمان رشدی کے خلاف مسلمانوں کے ہنگاموں اور توڑ پھوڑ اور قتل کے منصوبوں کو اخبارات کے صفحہ اول پر جگہ دے دی۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader