Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 410

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک مسلمان خوشنویس نے قرآن کا ایک نسخہ تیار کیا۔ وہ اس کا دس ہزار روپیہ چاہتے تھے۔ مگر رامپور، لکھنؤ اور حیدر آباد کے نواب اتنی رقم دینے پر راضی نہیں ہوئے۔ اس کے بعد وہ اس نسخہ کو لے کرلا ہور پہنچے۔ اور رنجیت سنگھ کے سامنے اس کو پیش کیا۔ مہاراجہ اپنی کرسی سے اٹھ کر کھڑا ہوگیا۔ قرآن کو بوسہ دیا اور اسی وقت دس ہزار روپیہ کی ادائیگی کا حکم صادر کر دیا۔ مہاراجہ کا وزیر خارجہ ایک مسلمان فقیر عزیز الدین تھا۔ اور بہت سے مسلمان اس کے یہاں اعلیٰ عہدوں پر تھے۔ رنجیت سنگھ ہندی اور پنجابی کے علاوہ اردو اور فارسی زبان بخوبی جانتا تھا۔ اس کے یہاں دفتری زبان فارسی تھی۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے حالات میں اس قسم کی چیزیں پڑھتا ہوں تو مجھ کو تعجب ہوتا ہے کہ سید احمد بریلوی کچھ خبروں اور افواہوں کو سن کر اس کے خلاف جنگ پر کیوں آمادہ ہوگئے۔ سید صاحب اور ان کے ساتھیوں کو چاہئے تھا کہ پہلے رنجیت سنگھ سے ملتے۔ اس سے نہ صرف موصولہ خبروں پر بات کرتے بلکہ اس کے سامنے اسلام کی دعوت پیش کرنے۔ یہ کتنی بڑی نعمت تھی کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ فارسی اور اردو جانتا تھا۔ اس سے خود اپنی زبان میں مکمل گفت گو کی جاسکتی تھی۔ مجھ کو تو سید احمد شہید بریلوی کا اقدام جہاد محض بے معنی فعل معلوم ہوتا ہے۔ ۱۹۹۰ء نومبر ۷ پاکستان کے روز نامہ نوائے وقت کے میگزین (۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء) میں مسٹر محمد علی جناح کا ایک وکیلانہ کارنامہ شائع کیا گیا ہے۔ مضمون نگار محمد مظفر الحق ایڈوکیٹ نے جو کچھ لکھا ہے اس کا خلاصہ انھیں کے الفاظ میں یہ ہے : ایک ہندو وینکٹ شنک نے بمبئی کی عدالت میں دعویٰ دائر کیا کہ وہ ایک ہندو مندر کا متولی ہے۔ اس نے عدالت سے کہا کہ اس کو ڈھول باجہ کے ساتھ مسجد کے سامنے سے جلوس کی شکل میں گزرنے کا ندہی طور پر اختیار حاصل ہے۔ اس نے استدعا کی کہ سوری شناتھ کے تیوہار پر ہر سال اس کو اجازت ہونی چاہئے کہ وہ اپنے دیوتا کی پالکی بھی مسجد کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page