آغازِ کلام
Urdu book, p. 411
By Maulana Wahiduddin Khan
سامنے سے گزار رہے ۔ اس ضمن میں ایک مسلمان عبد القادر کی درخواست پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے جلوس کو مسجد کے سامنے سے گزرنے پر ضابطہ فوجداری کے تحت حکم امتناعی جاری کر دیا کہ کوئی ہندو مسجد کے سامنے سے یا مسجد کے حدود میں باجہ ڈھول اور میوزک نہ بجائے اور نہ وہاں سے گزرے ۔ یہ حکم متعلقہ ایس ڈی ایم نے ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ کو جاری کیا۔ اس حکم کے بعد مذکورہ ونکٹاشن نے اپنا دعویٰ عبد القادر کے خلاف برائے استقرار حق بمبئی کی عدالت عالیہ میں دائر کیا ۔ عدالت نے اس دعویٰ کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ۔ اس کے بعد مذکورہ ونکٹاشن نے ڈویژن بنچ کے سامنے اس حکم کے خلاف دوبارہ اپیل دائر کی۔ اس نے کہا کہ اس کا دعویٰ قابل سماعت ہے۔ اس کو بھی مذہبی آزادی اتنی ہی ہے جتنی کہ مسلمانوں کو ہے۔ لہٰذا وہ اس کا حقدار ہے کہ مسجد کے سامنے جلوس کی شکل میں ڈھول بجانے پر اور میوزک کے ساتھ گزرنے پر مسلمان کو ئی اعتراض نہ کریں۔ اس اپیل کو مسٹر جایا کر ایڈوکیٹ نے دائر کیا۔ انہوں نے عدالت کے سامنے یہ دلیل دی کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ڈی ایم کو ایسا حکم نامہ جاری کرنے کا حق نہ تھا۔ اس مقدمہ میں مسلمان عبد القادر کی پیروی مسٹر محمد علی جناح نے کی۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ برسوں سے یہ روایت ہے کہ ہندو اور مسلمان دونوں ایسے اقدامات کریں گے کہ مذہبی تہواروں پر ایک دوسرے کے جذبات مشتعل نہ ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ۵۰ تا ۱۰۰ کے قریب میوزک اور ڈھول بجانے والے لوگ جب مل کر مسجد کے سامنے سے گزریں گے تو اتنا شور وغل برپا ہوگا کہ ہر مسلمان مشتعل ہو جائے گا۔ اس طرح لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔ اس مقدمہ کی سماعت مسٹر جسٹس بی مین اور مسٹر جسٹس ہرٹن نے کی۔ ان کا فیصلہ بمبئی لا رپورٹ کے جنرل ( جلد ۲۰ ) میں موجود ہے۔ یہ فیصلہ ۲۲ جنوری ۱۹۱۸ کو ہوا ۔ عدالت نے مسٹر محمد علی جناح کے دلائل کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے فیصلہ میں کہا کہ ماتحت عدالت کا فیصلہ صحیح ہے کہ ہندوؤں کے جلوس کو ڈھول باجہ کے ساتھ مسجد کے سامنے سے گزرنے کی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader