Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 412

By Maulana Wahiduddin Khan

اجازت نہ دی جائے ۔ اس طرح ہند وکی اپیل خارج ہوگئی ۔ مضمون نگار نے آخر میں یہ جملہ لکھا ہے : قائد اعظم یہ اپیل مذہبی روایات کے خلاف اقدامات کرنے پر جیت گئے اور حق کا بول بالا ہوا “ ۔ مسٹر جناح نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح ہونے اور ان کو مشتعل ہونے سے بچانے کے لئے 1918 میں جو عدالتی کامیابی حاصل کی تھی اس کا نتیجہ صرف یہ ہوا کہ مسلمان پچھلے ۷۰ سال سے زیادہ بڑے پیمانہ پر عین اسی مصیبت کا شکار ہورہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ مسٹر جناح کا مذکورہ واقعہ ان کی وکالت کا ثبوت ہے نہ کہ ان کی قیادت کا۔ مسٹر جناح اگر مسلمانوں کو یہ بتاتے کہ اس مسئلہ کا اصل یہ ہے کہ تمام اشتعال انگیزی کے باوجود مشتعل نہ ہو تو یہ ایک رہنمائی ہوتی۔ مگر وہ اپنے آپ کو کوٹ اینڈ ثابت کرنے کے بجائے صرف وکیل ثابت کر سکے۔ ۱۸ نومبر ۱۹۹۰ برما میں عرصہ سے فوجی حکومت ہے۔ عوامی مطالبہ پر وہاں الیکشن کرایا گیا۔ مئی ۱۹۹۰ میں ہونے والے اس الیکشن میں نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (N.L.D) بھاری اکثریت سے جیت گئی۔ مگر وہاں کے فوجی جنرلوں نے اقتدار منتقل نہیں کیا۔ انھوں نے لیگ کے لیڈروں کو جیلوں میں بند کر دیا۔ عوام پر ظلم کرنا شروع کیا۔ حتیٰ کہ بدھوؤں کے عبادت خانوں میں بھی فوج گھس گئی۔ وغیرہ۔ ٹائم میگزین (۱۹ نومبر ۱۹۹۰) کی کور اسٹوری برما کے بارہ میں ہے۔ ٹائم نے اس پر یہ سرخی لگائی ہے کہ __ برما کے فوجی جنرل الیکشن ہار گئے۔ مگر وہ ڈیموکریسی کے آگے جھکنے کے لئے تیار نہیں : They lost an election, but Burma's generals will not surrender to democracy. دنیا میں آدمی کے لئے یہ ممکن ہے کہ وہ ہار کر بھی اپنی عظمت کا جھنڈا بلند رکھے۔ آخرت وہ مقام ہے جہاں آدمی یہ موقع کھو دے گا۔ وہاں عظمت صرف اس کو ملے گی جو واقعہ عظمت کا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page