Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 413

By Maulana Wahiduddin Khan

مستحق ہو نہ کہ وہ جس نے دھاندلی کے ذریعہ اپنے کو فرضی طور پر اوپر پہنچا کر رکھا ہو۔ نوائے وقت (۱۸ جولائی ۱۹۹۰) میں بتایا گیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے گزشتہ روز اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل مسلمانوں کے بحر بیکراں میں دو چھوٹے چھوٹے جزیروں کی طرح ہیں۔ امت مسلمہ کے سیل رواں کو نہیں روکا جا سکتا۔ (صفحہ ۳) یہ ایک غیر سنجیدہ کلام ہے، اور پھر یہود کے ساتھ ہندوؤں کو بریکٹ کرنا اس کی غیر سنجیدگی میں مزید اضافہ کرتا ہے۔ پاکستانی دانشور اور رہنما عام طور پر یہی کرتے ہیں۔ مگر یہ نقطہ نظر لغویت کی حد تک غلط ہے۔ یہودی قرآن کے مطابق ایک مغضوب قوم ہیں جبکہ ہندو ہمارے لئے مدعو کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ سرکشی کی بات ہوگی کہ دونوں قوموں کو ایک درجہ دیا جائے۔ ۲۰ نومبر ۱۹۹۰ ۱۹ نومبر کو میں امریکہ کے سفر پر روانہ ہوا۔ اس سے ایک دن پہلے ریڈرس ڈائجسٹ (اکتوبر ۱۹۹۰) میں جیمز میکڈرموٹ (James McDermott) کا مضمون پڑھا۔ اس کا عنوان تھا : Just Ten More Minutes اس مضمون میں ایک امریکی ڈاکٹر ہوورڈ بالک (Howard Balick) کا قصہ بیان کیا گیا تھا۔ یہ بے حد دردناک قصہ تھا۔ اس کو میں نے آنسوؤں کی بارش کے درمیان پڑھا۔ ڈاکٹر بالک کے پاس پرائیویٹ پائلٹ کا لائسنس تھا۔ ۱۹ فروری ۱۹۸۸ کو انھوں نے چار سیٹوں کا ایک جہاز (201 Mooney) کرایہ پر لیا۔ یہ چھوٹا جہاز ایک انجن پر چلتا تھا۔ امریکہ کے ہوائی اڈہ (Old Bridge Airpot) سے انھوں نے جہاز اڑایا۔ جہاز بلند ہو کر ۱۶۰ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ رہا تھا کہ خراب موسم میں گھر گیا۔ اور آخر کار ایک دلدل میں گر پڑا۔ ڈاکٹر بالک شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ وہ ٹوٹے ہوئے جہاز میں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page