آغازِ کلام
Urdu book, p. 414
By Maulana Wahiduddin Khan
میں کچھ دکھائی نہیں دیتا تھا۔ انھوں نے بڑبڑاتے ہوئے کہا کہ تم کیوں نہیں آرہے ہو (Why aren't you coming) یہاں تک کہ نو گھنٹے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچی بڑی مشکلوں سے وہ نکال کر اسپتال پہنچائے گئے ۔ علاج کے بعد وہ دوبارہ تند درست ہو گئے ۔ اس واقعہ کی المناک تفصیلات بیان کرنا ممکن نہیں۔ یہاں صرف یہ لکھنا ہے کہ جب میں اس قصہ کو پڑھ رہا تھا تو ایسا محسوس ہورہا تھا گویا یہ خود میرا ہی قصہ ہے۔ یہ میرے موجودہ حالات کی ایک خارجی تصویر ہے۔ میری زبان سے بے اختیار نکلا کہ خدایا، میں بھی اسی طرح شدید حالات میں پھنسا ہوا آپ کی نصرت کا انتظار کر رہا ہوں۔ میں نے کہا: " خدا وند تو کب آئے گا " اس پکار پر پچاس سال پہلے میری کہانی کا آغاز ہوا تھا، اور اب دوبارہ ' خدا وند تو کب آئے گا کے اوپر میری کہانی کا اختتام ہورہا ہے۔ ڈاکٹر بالک کا جملہ میرے دل کی آواز بن گیا۔ Why aren't you coming. ۲۱ نومبر ۱۹۹۰ ٹائمس آف انڈیا ( ۱۵ نومبر ۱۹۹۰) کے صفحہ ۳ پر ایک فوٹو چھپا ہوا ہے۔ اس میں ٹوپی پوش نوجوانوں کی ایک بھیڑ دکھائی دے رہی ہے۔ وہ کعبہ (مسجد حسام) کی ایک بہت بڑی تصویر اٹھائے ہوئے چل رہی ہے۔ یہ اس جلوس کا فوٹو ہے جو دہلی کے مسلم نوجوانوں نے ۴ نومبر ۱۹۹۰ کو نکالا تھا۔ یہ جلوس چاندنی چوک سے صدر بازار کے علاقہ تک گیا۔ یہ جلوس جس میں کچھ سکھ نوجوان بھی شریک تھے ، اپنے اعلان کے مطابق ، خاموش امن مارچ (Silent peace march) کے نام پر نکالا گیا تھا۔ مگر اس نے اشتعال انگیز نعرے لگائے۔ مثلاً اس کا ایک نعرہ یہ تھا : سکھ اور مسلم بھائی بھائی ، ہند و قوم کہاں سے آئی۔ موتیخان پہنچ کر جلوس رکا۔ وہاں سخت اشتعال انگیز تقریریں کی گئیں۔ اس قسم کی حرکتوں کے نتیجہ میں علاقہ کے ہندوؤں میں جوابی اشتعال پیدا ہوا ۔ دونوں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader