آغازِ کلام
Urdu book, p. 415
By Maulana Wahiduddin Khan
فرقوں میں ٹکراؤ ہوا۔ آزادانہ طور پر پتھراؤ اور چہرے بازی ہوئی۔ پولیس نے گولی چلائی۔ اطلاع کے مطابق ، اس میں آٹھ مسلمان مرگئے۔ سیکڑوں آدمی زخمی ہوئے۔ احمق لیڈروں کی اشتعال انگیز حرکتوں کے نتیجہ میں اس وقت پور احشمالی ہند بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہوا ہے۔ ایسی حالت میں مسلمانوں کا جلوس نکالنا بارود میں آگ لگانے کے ہم معنی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسے وقت میں مذکورہ قسم کا جلوس نکالنا پاگل پن سے بھی زیادہ برا فعل ہے۔ مگر اس کا ایک فائدہ یہ ہوا کہ مسلمانوں کی سمجھ میں یہ بات آگئی کہ جلوس کی سیاست غلط اور نقصان دہ ہے۔ چنانچہ اب تمام مسلمان اس جلوس کو برا کہہ رہے ہیں۔ جامع مسجد دہلی کے امام عبد اللہ بخاری کا جلسہ اور جلوس اور پر جوش تقریر بازی کے شہنشاہ بنے ہوئے تھے۔ مگر عوامی دباؤ کے تحت انھوں نے بھی اپنی زبان بدل دی۔ انھوں نے سخت الفاظ میں اس جلوس کی مذمت کی اور اس کو سر پھرے لوگوں کی کارروائی بتایا ( قومی آواز ۷ نومبر ۱۹۹۰ ) ہندوستان کی پچھلی پچاس سال کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنے لوگوں کے جلوس کی مذمت کر رہی ہے۔ مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ۱۹۹۰ کا خاتمہ مسلمانوں کے لئے نئے دور کا آغاز ہے۔ اب مسلمان جوش و خروش کی سیاست چھوڑ دینگے اور خاموش انداز میں زندہ رہنا سیکھیں گے۔ ۲۲ نومبر ۱۹۹۰ نکولس بٹلر (Nicholas Murray Butler) ۱۸۶۲ میں پیدا ہوا۔ ۱۹۴۷ میں اس کی وفات ہوئی۔ اس کا قول ہے کہ ماہر وہ شخص ہے جو کم سے کم کے بارہ میں زیادہ سے زیادہ جانے : An expert is one who knows more and more about less and less. موجودہ زمانہ میں کائنات کا مطالعہ نہایت وسیع پیمانہ پر کیا گیا ہے۔ مگر اس مطالعہ نے انسان کو صرف یہ بتایا ہے کہ کائناتی علم اتنا زیادہ ہے کہ کسی انسان کا دماغ اس کا احاطہ نہیں کر سکتا۔ چنانچہ علم کو اجزا اور پھر اجزا کو مزید اجزا میں تقسیم کر کے ان کا مطالعہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader