آغازِ کلام
Urdu book, p. 416
By Maulana Wahiduddin Khan
کیا جاتا ہے۔ کتنا عظیم ہے خالق اور کتنا حقیر ہے اس کے مقابلہ میں انسان۔ ایک صاحب سے ملاقات ہوئی۔ وہ مسلم مفکرین کی لمبی فہرست گنوانے لگے۔ میں نے پوچھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ مفکر کس کو کہا جاتا ہے۔ ان کے پاس اس کا کوئی متعین جواب نہ تھا۔ میں نے کہا کہ مفکر وہ انسان ہے جو حقائق متفرقہ کو حقیقت واحدہ میں تبدیل کر سکے۔ آپ پہلے اس تعریف کو ذہن میں رکھیے اور اس کے بعد مسلم مفکر کا نام بتائیے۔ وہ کوئی نام نہ بتا سکے۔ ۲۴ نومبر ۱۹۹۰ء اللہ نے دو دنیائیں بنائیں ۔ ایک موجودہ دنیا جہاں آدمی شیطان کے پڑوس میں ہے۔ دوسری، آخرت کی دنیا جہاں آدمی اللہ کے پڑوس میں ہوگا۔ آخرت میں خدا کا پڑوس اس شخص کو ملے گا جو دنیا میں شیطان کے پڑوس پر راضی نہیں ہوا۔ جو آدمی موجودہ دنیا میں شیطان کے پڑوس پر راضی ہو جائے، اس کے لئے یہاں بھی شیطان کا پڑوس ہے اور آخرت میں بھی شیطان کا پڑوس۔ ۲۵ نومبر ۱۹۹۰ء نومبر ۱۹۹۰ء کے آخری عشرہ میں میں امریکہ میں تھا۔ اس قیام کے زمانہ میں اندازہ ہوا کہ یہاں کے مسلمانوں میں ایک نیا ماڈرن قسم کا اسلام پیدا ہو رہا ہے۔ یہاں مجھے ایک خصوصی تقریب میں لے جایا گیا۔ یہ ایک شاندار ہال میں نہایت اہتمام کے ساتھ انجام دی گئی تھی۔ میزوں پر کھانے کا انتظام تھا۔ ایک طرف مرد اور دوسری طرف عورتیں پوری زیبائش و آرائش کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں۔ اس کے بعد ایک نوجوان لایا گیا اس کی ملاقات ایک نوجوان لڑکی سے کرائی گئی ۔ اس کے بعد اسٹیج پر تقریر ہوئی۔ تقریر میں بتایا گیا کہ یہ خطبہ سرینی ہے۔ اور پھر ثابت کیا گیا کہ یہ عین سنت کے مطابق ہے۔ کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی خطبہ کا رواج تھا۔ اس سرینی (تقریب) میں مذکورہ لڑکے کی منگنی ایک لڑکی سے کرائی گئی اور پھر اعلان کیا گیا کہ ایک سال کے اندر تاریخ مقرر کر کے زیادہ بڑی تقریب میں نکاح سرینی منعقد کی جائے گی۔ میں نے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader