Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 418

By Maulana Wahiduddin Khan

امریکہ میں ۶ بلین مسلمان رہتے ہیں۔ ان میں ایک قابلِ لحاظ تعداد ہندوستانی اور پاکستانی مسلمانوں کی ہے۔ یہ مسلمان تقریباً یہ رائے رکھتے ہیں کہ ہندوستان کے فسادات وغیرہ میں یکطرفہ طور پر صرف ہندو قصور وار ہیں۔ مسلمان مکمل طور پر مظلوم ہیں۔ ہندوستان سے جو لوگ امریکہ جاتے ہیں وہ اس کی تصدیق کرتے ہوئے مسلمانوں کی مظلومیت پر تقریریں کرتے ہیں اور وہاں سے بڑی بڑی رقمیں لاتے ہیں۔ ایک خصوصی اجتماع میں یہاں ہندوستانی مسلمانوں کا ذکر ہوا۔ میں نے کہا کہ میری رائے بالکل برعکس ہے۔ میری رائے یہ ہے کہ ہندوستان میں مسلمان ظالم ہیں اور ہندو مظلوم۔ یہ سن کر لوگ حیرت کے ساتھ میری طرف دیکھنے لگے۔ میں نے کہا کہ ہندو اگر مسلمانوں کی دنیا چھین رہا ہے تو مسلمان ہندوؤں کی آخرت چھینے ہوئے ہیں۔ پھر زیادہ بڑا مظلوم کون ہے۔ میں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے تھا کہ وہ ہندوؤں کے سامنے اسلام پیش کرتے۔ وہ ہندوؤں سے داعی اور مدعو کا رشتہ قائم کرتے۔ مگر مسلمان اس کے برعکس ان سے عداوت کا رشتہ قائم کئے ہوئے ہیں۔ یہ بلاشبہ مسلمانوں کا ظلم ہے۔ اس معاملے میں وہ خدا کے یہاں پکڑ سے نہیں بچ سکتے۔ ۲۸ نومبر ۱۹۹۰ء جون ۶۲۱ء میں مدینہ سے ۶۲ مرد اور ۳ عورتوں کا قافلہ مکہ آیا۔ وہ رات کے وقت عقبہ کے مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے اور آپ کے ہاتھ پر اسلام کی بیعت کی۔ اس کو اسلام کی تاریخ میں بیعتِ عقبہ ثانیہ کہا جاتا ہے۔ اس بیعت میں مدینہ کے قبائل (اوس اور خزرج) کے جو افراد شریک ہوئے تھے، سیرت کی کتابوں میں ان کی مکمل فہرست نام بہ نام دی گئی ہے۔ یہ بظاہر ایک سادہ سی بات معلوم ہوتی ہے۔ لیکن اگر یہ دیکھیں کہ ساتویں صدی عیسوی میں یورپ کی تاریخ پر جو کچھ لکھا گیا، وہ انتہائی مبہم اور غیر معین انداز میں تھا تو یہ تعیین (تحدید) حیرت ناک حد تک مختلف معلوم ہوتی ہے۔ انگریز مصنف گائی ایٹن (Gai Eaton) نے لکھا ہے:

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page