Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 421

By Maulana Wahiduddin Khan

(حیات نو، اکتوبر، نومبر ۱۹۹۰، صفحه ۷۰) یہی اس زمانہ میں تمام مسلم لیڈروں کا حال تھا۔ ان کا ایک طبقہ کہتا تھا کہ پہلے انگریزوں کو ملک سے نکال لینے دو، اس کے بعد تمام دوسرے مسائل حل ہو جائیں گے۔ دوسرا طبقہ کہتا تھا کہ پہلے پاکستان بن جانے دو اس کے بعد تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ ۱۹۴۷ء میں انگریز اس ملک سے چلے گئے اور پاکستان بھی مسلم لیڈروں کے مطالبے کے مطابق بن گیا۔ مگر ان کا میاں ہوں پر نصف صدی گزرنے کے باوجود برصغیر ہند میں مسلمانوں کا کوئی ایک مسئلہ بھی حل نہیں ہوا بلکہ مسائل میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔ ۲ دسمبر ۱۹۹۰ خلیفہ دوم عمر فاروق رضی کے زمانہ میں فلسطین فتح ہوا۔ یہ واقعہ ۱۹ھ (۶۳۷ء) کا ہے۔ حضرت عمر جب فلسطین سے واپس آ رہے تھے تو مدینہ پہنچنے سے پہلے راستہ میں ایک خیمہ نظر آیا۔ آپ اونٹنی سے اتر کر وہاں گئے۔ اس کے اندر ایک بوڑھی عورت تھی۔ حضرت عمر نے اپنی شخصیت کو بتائے بغیر اس سے پوچھا کہ خلیفہ عمر کے متعلق تمہاری کیا رائے ہے۔ بوڑھی عورت نے کہا: لا جزاہ اللہ عنی (خدا عمر کو میری طرف سے بدلہ نہ دے) حضرت عمر یہ فقرہ سن کر سہم گئے۔ پوچھا کہ عمر کی خطا کیا ہے۔ عورت نے کہا کہ اس نے اب تک میرا وظیفہ نہیں بھیجا۔ حضرت عمر نے کہا کہ پھر تم کو چاہئے تھا کہ خلیفہ کو خبر کرو۔ عورت نے کہا کہ یہ خلیفہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی رعایا کے حالات کو جانے۔ حضرت عمر کے پاس جو کچھ سامان تھا سب اسے دیدیا اور کہا کہ مجھے معاف کر دو۔ اس کے بعد حضرت عمر نے اس بوڑھی عورت سے کہہ کر اس سے تحریری معافی نامہ لیا۔ یہ تحریر ایک چرمی کاغذ پر عبداللہ بن مسعود نے لکھی اور اس پر حضرت حسن اور حضرت انس نے اپنی گواہی درج کی۔ عورت نے اس پر اپنے انگوٹھے کا نشان لگایا (ازالۃ الخفاء) ۳ دسمبر ۱۹۹۰ سلطان شہاب الدین غوری اور امام فخر الدین رازی دونوں ہم عصر تھے۔ امام رازی ایک بار سلطان شہاب الدین کے دربار میں گئے۔ سلطان نے نصیحت کی فرمائش کی۔ انھوں نے کہا کہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page