آغازِ کلام
Urdu book, p. 422
By Maulana Wahiduddin Khan
اے دنیا کے بادشاہ ، نہ تمہاری بادشاہت باقی رہے گی اور نہ میری خوشی کرنے والی باتیں ۔ ہم دونوں کا لوٹنا اللہ ہی کی طرف ہے (ریا سلطان العالم ، لا سلطاناك يبقى ولا تلبيس الرازی يبقى ، وان مردنا الى الله) امام ذہبی نے کتاب العبر میں یہ قول نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بات سن کر سلطان بری طرح رو پڑا ( فانتحب السلطان بالبكاء) ۴ دسمبر ۱۹۹۰ صحیحین کی مشہور روایت ہے : لا يؤمن احدكم حتى يحب لاخيه ما يحب لنفسه (تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا یہاں تک کہ وہ اپنے بھائی کے لئے وہی پسند کرے جو وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے)، اس حدیث کو اگر خالص لفظی مفہوم میں لیا جائے تو آج دنیا میں بہت ہی کم ایسے لوگ ملیں گے جو حقیقی معنوں میں اس معیار پر پورے اتریں ۔ میں نے تو جن مسلمانوں کا تجربہ کیا ہے، ان کا حال عام طور پر یہ پایا کہ وہ سب ڈبل اسٹینڈرڈ تھے۔ وہ اپنے لئے کچھ پسند کر رہے تھے اور دوسرے کے لئے کچھ۔ میں نے اپنے تجربہ میں یہی حال اصاغر کا بھی پایا، اور یہی حال اکابر کا بھی۔ ۵ دسمبر ۱۹۹۰ اورنگ آباد کے دو صاحبان ملاقات کے لئے آئے۔ انھوں نے بتایا کہ مہاراشٹر اسمبلی کے پچھلے الیکشن میں شیو سینا کے لیڈر بال ٹھاکرے اورنگ آباد آئے۔ ان کی انتخابی تقر یہ ہونے والی تھی ۔ وہ اجتماع گاہ میں آئے تو وہاں اخباری رپورٹر موجود نہ تھے۔ بال ٹھاکرے نے کہا: کوٹا گیلے گھو بڑ (کہاں گئے گدھ) یہ اخبار والوں کی سخت توہین تھی ۔ چنانچہ وہ لوگ بگڑ گئے۔ خاص طور پر روزنامہ لوک مت جو مراٹھی ، انگریزی اور ہندی میں نکلتا ہے، اس نے بال ٹھاکرے کے خلاف زبردست مہم چلائی ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اسمبلی میں بال ٹھاکرے کی پارٹی صرف اپوزیشن کا مقام حاصل کرسکی۔ ورنہ عام خیال یہ تھا کہ اس بار وہ حکومت بنائے گی ۔ جو لوگ خدا سے ڈرنے والے نہ ہوں، ان کی کامیابی انھیں گھمنڈ میں مبتلا کر دیتی ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader