آغازِ کلام
Urdu book, p. 423
By Maulana Wahiduddin Khan
اور اس طرح ان کی کامیابی انہیں ناکامی کے راستہ پر ڈالنے کا سبب بن جاتی ہے۔ ریاض کے عربی ہفت روزہ الدعوة (۱۹ جمادی الاولی ۱۴۱۱ھ، ۷ دسمبر ۱۹۹۰) میں موضوع الغلاف (کور اسٹوری) کے طور پر ایک مفصل مضمون عراق کی جارحیت کے مسئلہ پر چھپا ہے۔ اس کا عنوان ہے : آخر الدواء، الحرب (آخری علاج جنگ ہے) یہ بڑی مجاہدانہ بات ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ عراق کے فوجی حملہ کے خلاف یہ مجاہدانہ اقدام کون کرے گا۔ اس مجاہدانہ اقدام کی طاقت نہ کویت میں ہے اور نہ سعودی عرب میں۔ اس اقدام کا واحد ہیرو امریکہ ہے جس کو انہوں نے دعوت دے کر اس سر زمین پر بلایا ہے۔ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کا عجیب حال ہے۔ آج ساری دنیا کے مسلم رہنما اور دانشور جنگ کی باتیں کر رہے ہیں۔ حالاں کہ ان میں کوئی شخص بھی لڑنے کے لئے تیار نہیں۔ ہر آدمی خود ساحل پر کھڑا رہنا چاہتا ہے اور دوسروں کو اکسارہا ہے کہ وہ جنگ کے سمندر میں کود پڑیں ۔ ۷ دسمبر ۱۹۹۰ انگریزی کا ایک مثل ہے کہ ــــــــــ گھمنڈ جب جاتا ہے تو وہ گھوڑے پر سوار ہو کر جاتا ہے اور جب واپس آتا ہے تو وہ پیدل واپس آتا ہے : Pride goeth on horseback, and cometh back on foot. یہ وہی بات ہے جس کو اردو میں کہا جاتا ہے "بڑے بول کا سر نیچا" اس دنیا میں جو شخص تواضع اختیار کیجے اس کو بلندی ملتی ہے۔ اور جو آدمی گھمنڈ میں مبتلا ہو اس کو آخر کار پستی کے سوا اور کہیں جگہ نہیں ملتی۔ مولانا یوسف بھوپالی ندوی نے بتایا کہ ندوہ کے طلبہ ندوہ کے طالب علم ہونے پر فخر کرتے ہیں۔ اور وہ دیوبند والوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔ میں نے مثال پوچھی۔ انھوں نے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader