Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 424

By Maulana Wahiduddin Khan

کہا کہ ندوہ کے طلبہ کا یہ خیال ہوتا ہے کہ وہ عربی زبان جانتے ہیں اور دیوبند کے طلبہ عربی نہیں جانتے۔ وہ کہتے ہیں کہ جہاں ندوہ کا طالب علم اَنَا اَتَوَضَّأُ کہتا ہے، وہاں دیوبند کا طالب علم اَنَا أَفْعَلُ الْوُضُوءَ کہے گا۔ جہاں ندوہ کا طالب علم اَنَا اُصَلِّي کہتا ہے وہاں وہ اَنَا اِقْرَأُ اِلصَّلاَةَ کہیں گے۔ جہاں ندوہ کا طالب علم اَنَا اَصوم کہتا ہے وہاں وہ اَنَا اضع الصوم کہیں گے۔ جہاں ندوہ کا طالب علم اَنَا اَحجّ کہتا ہے وہاں وہ اَنَا افعل الحج کہیں گے۔ وغیرہ میں نے کہا کہ یہ بات خلاف واقعہ ہے اور اس کے ساتھ مومن کی تحقیر بھی۔ ندوہ کے طالب علموں نے شاید عربی ادب کو پڑھا مگر انھوں نے اس حدیث کو نہیں پڑھا کہ کفی بالمؤث اثماً ان يحقر اخاه المسلم (آدمی کے گنہگار ہونے کے لئے یہ کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی تحقیر کرے)۔ ۹ دسمبر ۱۹۹۰ ریاض کے عربی ہفت روزہ الدعوة (۵ جمادی الاولیٰ ۱۴۱۱ھ ، ۲۲ نومبر ۱۹۹۰ء) میں غالباً کسی ندوی کا مضمون ہندوستان میں اسلام اور مسلمانوں کے بارہ میں چھپا ہے۔ صفحہ ۴۸ پر ہندوستان کے اسلامی جرائد کا ذکر ہے۔ اس میں مندرجہ ذیل تین پرچوں کا ذکر ہے جو کہ ندوہ (لکھنؤ) سے نکلتے ہیں: الرائد ہفتہ وار، البعث الاسلامی ماہوار، تعمیرحیات پندرہ روزہ۔ الرسالہ کی تعداد اشاعت مذکورہ تینوں جرائد کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔ اسی طرح اثرات کے اعتبار سے وہ ان تینوں جرائد کے مجموعی اثرات سے کئی گنا زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ مگر اس میں الرسالہ کا کوئی ذکر نہیں۔ یہی فعل اگر ہند و کرے تو وہ تعصب قرار دیا جائے گا۔ اور یہی فعل مسلمان کرے تو وہ عین حق و صداقت ہے۔ ۱۰ دسمبر ۱۹۹۰ آج جامعہ ملیہ اسلامیہ (نئی دہلی) کے کانفرنس ہال میں ایک سیمینار تھا۔ اس کا موضوع تھا: ’’آزاد ہندوستان میں سیکولرزم اور قومی یک جہتی‘‘ اس کے آرگنائز رنظر برنی صاحب کی دعوت پر میں بھی اس میں شریک ہوا۔ چیف گیسٹ کے طور پر حکومت ہند کے ہیلتھ منسٹر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page