آغازِ کلام
Urdu book, p. 425
By Maulana Wahiduddin Khan
جناب شکیل الرحمان صاحب آنے والے تھے۔ میں ہال کے اندر بیٹھا ہوا تھا ابھی جلسہ کی کارروائی شروع نہیں ہوئی تھی۔ اچانک گیٹ پر شور و غل سنائی دیا۔ چند منٹ کے بعد مسلم نوجوانوں کا ایک غول وحشیانہ انداز میں اندر گھس آیا۔ وہ شکیل الرحمان ہائے ہائے ، شکیل الرحمان مردہ باد ، جیسے نعرے لگا رہا تھا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ علی گڑھ ، حیدر آباد وغیرہ مقامات پر مسلمانوں کے خلاف جو فسادات ہو رہے ہیں اور ایڈمنسٹریشن ان کو روکنے میں ناکام ثابت ہوا ہے ، ان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مسٹر شکیل الرحمان کو وزارت کے عہدہ سے استعفا دیدینا چاہئے۔ مسٹر شکیل الرحمان نے استعفا نہیں دیا ، البتہ جلسہ شروع ہونے سے پہلے منتشر ہو گیا۔ میرے نزدیک یہ سراسر بزدلی کا مظاہرہ تھا۔ مسلمان اب ہندوؤں کے خلاف اقدام کی جرات کھو بیٹھے ہیں۔ چنانچہ وہ مسلمانوں کے خلاف ہنگامہ کرنے میں مصروف ہیں۔ ۱۱ دسمبر ۱۹۹۰ یکم دسمبر ۱۹۹۰ کو میں کیلی فورنیا کے مسلمانوں کی ایک میٹنگ میں شریک ہوا۔ اس میٹنگ میں لوگوں کو بتایا گیا کہ امریکہ کا دستور مذہب کی بنیاد پر کسی بھی قانون سازی کو غلط بتاتا ہے۔ اس لئے یہاں ہم یہ امید نہیں کر سکتے کہ ہمارے لئے "مسلم پرسنل لا" جیسا کوئی قانون بنایا جاسکتا ہے۔ ہم کو یہاں کے موجودہ قانونی ڈھانچہ ہی میں اپنے مسائل کا حل دریافت کرنا ہے۔ مقرر حضرات نے بتایا کہ امریکی قانون کے مطابق سب سے اہم چیز مالک کی وصیت (Will) ہے۔ اگر آدمی جائیداد چھوڑ کر مرے تو اس کی جائیداد کا چالیس فی صد حصہ حکومت کے قبضہ میں چلا جائے گا۔ بقیہ جائیداد کا بھی بیشتر حصہ اس کی بیوی (spouse) کو مل جائے گا۔ اور نسبتاً کم حصہ اس کی اولاد کو ملے گا۔ یہ اسلام کے قانون وراثت کے خلاف ہے۔ مگر یہاں کے قانون میں وصیت (دول) کو تقسیم جائیداد میں اہم ترین حیثیت حاصل ہے۔ ہم کو چاہئے کہ ہم اس قانونی گنجائش کو استعمال کریں۔ یعنی ہر مسلمان جس کے پاس جائیداد ہے وہ موت سے پہلے ایک تحریری وصیت تیار کر دے اور اس وصیت میں وہ شرعی حقوق کے مطابق، ہر ایک کے لئے اس کا حصہ مقرر کر دے۔ جو لوگ اپنی موت کے بعد اس قسم کا وصیت نامہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader