آغازِ کلام
Urdu book, p. 426
By Maulana Wahiduddin Khan
لوگوں سے یہ شکایت ہے کہ آپ لوگ یہی بات ہندوستان کے مسلمانوں کو نہیں بتاتے۔ ہندوستان کے مسلمانوں کو آپ ٹکرائو کا سبق دیتے ہیں اور خود آپ ایڈ جسٹمنٹ پر عمل کر رہے ہیں۔ امریکہ کے سفر میں کیلی فورنیا کے ایک بڑے سرمایہ دار کے گھر جانے کا اتفاق ہوا۔ انھوں نے اپنے یہاں کھانے پر بلایا تھا۔ کھانے کے بعد ان کے گھر والوں اور رشتہ داروں کی ایک مختصر میٹنگ ہوئی۔ اس میں میں نے کچھ باتیں کہیں۔ واپسی کے بعد ان کی اہلیہ کا ٹیلی فون آیا کہ وہ مجھ سے ملنا چاہتی ہیں۔ ۲۵ دسمبر کو وہ میری رہائش گاہ پر آئیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے تنہائی میں گفتگو کرنا ہے۔ چنانچہ ایک الگ کمرہ میں ملاقات ہوئی۔ جب میں خاتون کے مکان میں گیا تھا تو وہاں وہ لوگوں سے نہایت ہنس ہنس کر ملاقات کر رہی تھیں، مگر جب دوسری بار وہ مجھ سے ملنے آئیں تو معاملہ برعکس تھا۔ میں نے پوچھا کہ آپ کے سوالات کیا ہیں۔ یہ کہتے ہی خاتون رونے لگیں اور دیر تک روتی رہیں۔ اس کے بعد انھوں نے کچھ مسائل بتائے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس دنیا میں کوئی بھی سکی نہیں۔ ہر آدمی کسی نہ کسی الم ناک تجربہ سے دوچار ہے۔ اس دنیا میں سکھ کی صورت صرف یہ ہے کہ آدمی قناعت کرنا سیکھ جائے۔ ۱۳ دسمبر ۱۹۹۰ ۵ دسمبر کی شام کو اسلامک سنٹر آرینج کاؤنٹی کے ہال میں مسلم ، مسیحی اور یہودی کانفرنس (Trialogue) تھی۔ یہودی عالم اور عیسائی عالم کے بعد آخر میں ڈاکٹر مزمل حسین صدیقی نے اسلام کے تعارف پر تقریر کی۔ اسلام اپنی ذات میں حد درجہ کشش رکھتا ہے۔ چنانچہ جب دوسرے مذاہب کے مقابلہ میں اسلام کو صحیح انداز میں پیش کیا جائے تو عین وہی منظر ہوتا ہے جو قرآن کی اس آیت میں ہے کہ : فاذ هی تلقف ما يأفكون (الاعراف ۱۱۷، الشعراء ۴۵)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader