آغازِ کلام
Urdu book, p. 428
By Maulana Wahiduddin Khan
یہ باتیں مجھے اتنی مضحکہ خیز معلوم ہوتی ہیں کہ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ ان کو کس خانہ میں رکھا جائے۔ آج صبح کو "روشن مستقبل" چھپ کر آئی تو میں نے ایک صاحب سے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہندوستان کی پچلی پچاس سالہ تاریخ میں پہلی بار ہندوستان کے مسلمانوں کے سامنے ایک ایسی چیز آئی ہے جس میں ان کے لئے واضح رہنمائی ہے۔ ۱۹۳۸ میں مولانا ابوالکلام آزاد کے مسلم کنونشن سے لے کر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے حالیہ اجلاس تک مسلمانوں کے بے شمار جلسے ہو چکے ہیں۔ مگر ہر جلسہ کا خلاصہ صرف احتجاج اور مطالبہ ہوتا ہے نہ کہ حقیقی معنوں میں کوئی قابل عمل رہنمائی۔ ۱۶ دسمبر ۱۹۹۰ پاکستان کے روزنامہ نوائے وقت (۱۶ دسمبر ۱۹۹۰) کی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ ۱۹۷۱ میں سقوط ڈھاکہ اور پاکستانی فوج کی شکست سے متعلق واقعات کی جانچ کے لئے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے مقرر کردہ حمود الرحمٰن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں سابق صدر جنرل یحییٰ خاں اور ان کے نائب جنرل عبد الحمید سمیت چھ فوجی جنرلوں کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔ یہ رپورٹ ۲۳ سال کی جانچ کے بعد سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں جنرل یحییٰ خاں، جنرل عبدالحمید جنرل عمر، جنرل گل حسن، جنرل پیرزادہ، اور جنرل مٹھا کے کورٹ مارشل کی سفارش کی گئی ہے۔ ان میں تین جنرلوں کا انتقال ہو چکا ہے۔ یہ رپورٹ مضحکہ خیز حد تک بے معنی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ۱۹۷۱ میں پاکستان کے ٹوٹنے کی اصل ذمہ داری مسٹر جناح پر ہے نہ کہ مذکورہ فوجی جنرلوں پر۔ تاریخ میں کبھی کوئی ایسا "ملک" نہیں بنا جس کے دو حصے ہوں۔ اور دونوں کے درمیان ایک ہزار میل کا فاصلہ ہو۔ مزید یہ کہ ان دونوں کے درمیان وہی "دشمن ملک" حائل ہو جس سے لڑ کر یہ پر عجوبہ ملک بنایا گیا ہے۔ ایسے ملک کو بہر حال ٹوٹنا تھا۔ اور وہ آخر کار ٹوٹ گیا۔ یہ بھی عجیب بات ہے کہ مسٹر جناح تو بدستور "قائد اعظم" بنے ہوئے ہیں اور بے قصور لوگوں کو مجرم ٹھہرا کر ان کا کورٹ مارشل

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader