Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 429

By Maulana Wahiduddin Khan

کیا جا رہا ہے ۔ قومی آواز (۱۴ دسمبر ۱۹۹۰) کے صفہ اول پر یہ خبر تھی : حزب المجاہدین نے جو جماعت اسلامی کشمیر کی ذیلی دہشت گرد تنظیم ہے ، کشمیر کے ۷۸ سالہ مولانا سید محمد مسعودی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مولانا مسعودی طویل مدت سے بیمار تھے اور بستر مرگ پر تھے ۔ وہ ۱۹۰۳ میں پیدا ہوئے۔ دو مسلح دہشت گرد ان کے بیڈروم میں زبردستی گھس گئے اور پستول سے ان پر فائر کر کے بھاگ گئے ۔ اس سے پہلے ۱۱ اپریل ۱۹۹۰ کو یہی نام نہاد مجاہدین ڈاکٹر مشیر الحق کو اسی طرح ہلاک کر چکے ہیں ۔ اسلام میں اس قسم کا قتل یقینی طور پر حرام ہے۔ بالفرض اگر مولانا مسعودی کشمیری مجاہدین کے خلاف ہوں تب بھی انھیں مارنا جائز نہیں۔ کیوں کہ بوڑھوں ، عورتوں اور بچوں کو تو میدان جنگ میں مارنا بھی منع ہے ، کجا کہ انھیں بستر مرض پر مارا جائے ۔ میں نے غور کیا کہ اس کا سبب کیا ہے ۔ اس کی وجہ یہ سمجھ میں آتی ہے کہ قطب اور خمینی اور مودودی جیسے لوگوں نے اسلام کی سیاسی تفسیر کر کے نوجوانوں کا ذہن بگاڑ دیا ہے ۔ اس تفسیر میں اصل اہمیت یہ ہوگئی ہے کہ موجودہ نظام کو توڑا جائے ۔ انسان کی عزت و احترام اور اس کے جان و مال کا تقدس اس وقت ثانوی بن جاتا ہے جب کہ نظام توڑنے کی راہ میں اس کا وجود حائل نظر آئے۔ یہی وجہ ہے کہ اس قسم کے لوگ ہر جگہ تشدد کا طریقہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ یہ بلاشبہ کمیونسٹ مزاج ہے نہ کہ اسلامی مزاج ۔ ۱۸ دسمبر ۱۹۹۰ ٹائمز آف انڈیا (۱۵ دسمبر ۱۹۹۰) میں شہر دہلی کی خبروں میں سے ایک خبر کی سرخی یہ ہے کہ امام جامع مسجد نے کہا کہ ملک کے فساد زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی فوج متعین کی جائے : Imam for UN force in riot-hit areas

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page