آغازِ کلام
Urdu book, p. 430
By Maulana Wahiduddin Khan
رپورٹ کے مطابق جامع مسجد دہلی کے امام سید عبداللہ بخاری نے جمعہ کے خطبہ میں تقریر کرتے ہوئے اس کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فساد زدہ علاقوں میں امن و امان قائم کرنے کا یہی ایک راستہ ہے۔ اس پر مسجد میں موجود نمازیوں نے زور دار تالیاں بجائیں۔ اس قسم کا مطالبہ لغویت کی حد تک غیر سنجیدہ ہے۔ یہ کسی بھی درجہ میں مسئلہ کا کوئی حل نہیں۔ اس کے باوجود مسلمانوں کے نام نہاد لیڈر کیوں اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس قسم کی باتیں کہنے میں بڑی معلوم ہوتی ہیں۔ اس پر عوام کی تالیاں ملتی ہیں۔ اس کے برعکس اگر یہ نام نہاد لیڈر صبر و اعراض کی بات کریں تو کوئی ان کی تقریر پر تالی نہیں بجائے گا۔ کیوں کہ وہ کہنے میں بڑی معلوم نہیں ہوتی۔ ۱۹ دسمبر ۱۹۹۰ سلمان رشدی کی کتاب " سیٹنگ ورسز " کی اشاعت کے بعد میں نے کچھ مضامین لکھے تھے جو الرسالہ جون ۔ جولائی ۱۹۸۹ میں شائع ہوئے ۔ ان مضامین کی تردید میں ۶۴ صفحات کی ایک کتاب دہلی سے چھپی ہے۔ اس کا نام " اسلام میں اہانت رسول کی سزا " ہے۔ اصل کتاب کے مصنف جناب محسن عثمانی ندوی ہیں اور اس میں مزید تین صاحبان کی تحریریں بطور افتتاحیہ اور پیش لفظ اور مقدمہ شامل ہیں۔ وہ ہیں ۔ ماجد علی خاں ندوی ، عبداللہ عباس ندوی ، سید اجتباء ندوی۔ یہ کتاب نہ صرف ناقص استدلال بلکہ غلط بیانیوں پر مبنی ہے۔ مثلاً اس میں میری طرف یہ عقیدہ منسوب کیا گیا ہے کہ میں آزادیٔ فکر کو خیر اعلیٰ سمجھتا ہوں (صفحہ ۹) اور پھر اس کو بنیاد بنا کر میرا حسب ذیل موقف برآمد کیا گیا ہے : رسول کو برا کہنا آزادیٔ رائے ہے۔ اور ہر آزادیٔ رائے خیر اعلیٰ کی حیثیت رکھتی ہے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ رسول کو برا کہنا خیر اعلیٰ کی حیثیت رکھتا ہے (صفحہ ۵۶) یہ بلاشبہ بہتان ہے۔ میں نے اپنے مضمون میں یہ لکھا تھا کہ جدید مغربی ذہن آزادیٔ رائے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader