آغازِ کلام
Urdu book, p. 431
By Maulana Wahiduddin Khan
کو خیر اعلیٰ سمجھتا ہے۔ اس کو میری طرف منسوب کر کے کہہ دیا گیا کہ خود میں آزادی رائے کو خیر اعلیٰ سمجھتا ہوں۔ اور بناءِ فاسد علی الفاسد کے طریق پر مذکورہ بالا موقف میری طرف منسوب کر دیا گیا۔ ۲۰ دسمبر ۱۹۹۰ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کا عام حال یہ ہے کہ انھیں رسول کی اہانت کا مسئلہ معلوم ہے، مگر انھیں ایک مسلم کی اہانت اور اس کے خلاف بہتان تراشی کا مسئلہ معلوم نہیں ۔ اہانت رسول پر ان کا مشتعل ہونا اگر ان کی اسلامیت کی بنا پر ہوتا تو یہی اسلامیت انھیں مجبور کرتی کہ وہ کسی مسلمان کی اہانت اور بہتان تراشی کو گوارا نہ کریں۔ مگر اول الذکر کے بارہ میں ان کی حساسیت اور ثانی الذکر کے بارہ میں ان کی بے حسی سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کا سر چشمہ اسلامیت نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اہانت رسول پر ان کے موجودہ اشتعال کا سبب ان کی ہیرو پرستی ہے۔ رسول کو انھوں نے اپنا ہیرو بنا رکھا ہے نہ کہ اپنا اسوہ ۔ اس کا ایک کھلا ہوا ثبوت یہ ہے کہ وہ اپنے رسول کی اہانت پر تو فوراً مشتعل ہو جاتے ہیں۔ مگر دوسرے پیغمبروں کی اہانت پر انھیں کبھی غصہ نہیں آتا۔ حالاں کہ فقہ میں اہانت رسول کا جو حکم بتایا گیا ہے وہ تمام پیغمبروں کے لئے نہ کہ صرف پیغمبر اسلام کے لئے۔ (الفقه على المذاهب الاربعہ ، جلد ۵) ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ حالیہ بیرونی سفر میں ایک صاحب نے کہا کہ آپ لوگ کہتے ہیں کہ خدا پرستوں کو موت کے بعد جنت کا انعام ملے گا ۔ مگر ہمارا تجربہ ہے کہ انسان کسی راحت سے بہت جلد اکتا جاتا ہے، پھر آدمی جب جنت کی راحتوں سے اکتا جائے گا تو وہاں وہ خوش کیسے رہے گا۔ میں نے کہا کہ اکتاہٹ کا سبب ہماری محدودیت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان لامحدود طور پر راحت سے enjoy کرنا چاہتا ہے۔ یہ انسان کی فطرت ہے کہ جو چیز آدمی کے لئے لذت

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader