آغازِ کلام
Urdu book, p. 433
By Maulana Wahiduddin Khan
ہندوستان ٹائیمس (۶ دسمبر ۱۹۹۰) کے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم ہند جواہر لعل نہرو سے پوچھا گیا کہ آپ لمبی مدت تک ہندوستان کے وزیر اعظم رہے ہیں، اس ملک کے لئے آپ وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی سب سے بڑی کامیابی کیا سمجھتے ہیں۔ انھوں نے فوراً جواب دیا کہ ہندوستانی عورت کو آزاد کرانا: the emancipation of Indian women. (p. 11) کہنے میں یہ بہت شاندار لفظ ہے، مگر حقیقتاً بالکل بے معنی ہے۔ نہرو کے دور میں جو ہوا وہ صرف یہ تھا کہ عورتیں جو پہلے زیادہ تر گھر سنبھالتی تھیں وہ دفتروں میں پہنچ گئیں۔ ہندوستانی دفتروں میں جہاں جائیے عورتیں میز کرسی پر بیٹھی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اس چیز نے دفتری کام کو آخری حد تک بگاڑ دیا ہے۔ کیوں کہ ایک ہندوستانی افسر کے الفاظ میں ــ عورتیں دفتروں میں آتی ہیں تو یا تو وہ تفریحی باتیں کرتی ہیں یا اپنا دوپٹہ سنبھالتی رہتی ہیں۔ ۲۲ دسمبر ۱۹۹۰ ایک مسلمان عالم ہیں۔ وہ ایک دینی مدرسہ چلاتے ہیں۔ انھوں نے ایک عرب ملک کو مالی امداد کی درخواست دی تھی۔ مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد ان کی درخواست منظور ہو گئی اور رقم دہلی کے مذکورہ عربی سفارتخانہ میں بھیج دی گئی۔ وہ دہلی آکر اپنی رقم لے گئے۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ جیسے ہزاروں لوگ اس طرح کی امداد وصول کر رہے ہیں۔ کچھ وہ لوگ جو بڑی بڑی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے ہیں، وہ اس سے بھی زیادہ بڑے مواقع پا رہے ہیں۔ مگر میرے علم میں کوئی شخص نہیں جو اس کو خدا کی نعمت سمجھے اور علی الاعلان اس کا ذکر کر کے خدا کا اعتراف کرے۔ شکر دین کا خلاصہ ہے اور وہی موجودہ زمانہ کے مسلمانوں سے نکل گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کو یہ مطلوب ہے کہ ہر زمانہ میں کچھ لوگ ہوں جو دین کا کام کریں۔ مسجد اور مدرسہ چلانا، دعوت اور تبلیغ کا کام کرنا، اسلامی علوم کی خدمت کرنا وغیرہ۔ اس

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader