Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 434

By Maulana Wahiduddin Khan

طرح کی خدمت کے ساتھ آدمی معاشی کام نہیں کر سکتا۔ اس بنا پر اللہ تعالیٰ نے بہت بڑے پیمانہ پر یہ انتظام کر دیا کہ ہر دور میں اہل دین معاش سے فارغ ہو کر دین کی خدمت میں مشغول رہیں۔ اس اعتبار سے اسلام کی تاریخ کے تین دور ہیں ــــــ سیاسی دور، زراعی دور، صنعتی دور۔ قدیم دور سیاسی دور تھا۔ اس زمانہ میں اس قسم کے خادمان دین کے لئے اسلامی حکومت سے باقاعدہ وظیفے جاری کئے جاتے تھے۔ اس کے بعد زمیں دار، جاگیردار اور نواب پیدا ہوئے جو گویا یا زراعی دور کے سرمایہ دار تھے۔ یہ لوگ مستقل طور پر دینی خادموں کا مالی تعاون کرتے رہے۔ جدید صنعتی دور میں مسلمان اقتصادی اعتبار سے بالکل پسماندہ ہو چکے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ کیا کہ عرب سر زمین کے نیچے تیل کا زبر دست ذخیرہ پیدا کر دیا جو ان کے لئے صنعتی پس ماندگی کی تلافی بن گیا۔ یہی تیل کی دولت ہے جو دنیا بھر کے تمام دینی اداروں اور دینی شخصیتوں کو مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔ لاکھوں لوگ اس سے غیر معمولی فائدے حاصل کر رہے ہیں۔ مگر میرے علم کے مطابق ، کوئی بھی ایسا شخص نہیں جس کے سینہ میں اس نعمت خداوندی کی بنا پر شکر کا سمندر موجزن ہو گیا ہو۔ ۲۵ دسمبر ۱۹۹۰ء لما وصل مال كسرىٰ ود خاترة إلى عمر بن الخطاب رضی اللہ عنه قال إن قوماً أَدّوا هٰذا الأمناء ـ فقال له على ابن ابی طالب رضی اللہ عنه : لما رأوك عفيفاً عفوا (الشفاء في مواعظ الملوك والخلفاء) ایران کی شکست کے بعد جب کسرٹی کا مال اور اس کا ساز و سامان خلیفہ عمر فاروق کے پاس مدینہ آیا تو اس کو دیکھ کر انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ چیز میں دی ہیں وہ یقیناً امانت دار لوگ ہیں۔ حضرت علی نے اس کو سن کر کہا کہ جوں کہ انھوں نے آپ کو پاک باز دیکھا اس لئے وہ بھی پاک باز ہو گئے۔ یہ نہایت صحیح ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ قوم کا بناؤ اور بگاڑ حکمرانوں کے بناؤ اور

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page