Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 435

By Maulana Wahiduddin Khan

بگاؤ پر منحصر ہے۔ حکمران اگر درست ہوں تو حکومتی عملہ اور افراد قوم بھی درست ہوں گے۔ اور حکمران اگر بگڑ جائیں تو حکومتی عملہ اور افراد قوم بھی بگڑ جائیں گے۔ کراچی کے پندرہ روزہ یقین انٹرنیشنل (۲۲ اکتوبر ۱۹۹۰ء) کے عربی حصہ میں قبول اسلام کی ایک خبر ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ جاپان کے مشہور باکسر اینٹونی انکی نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ ان کا اسلامی نام محمد حسین انو کی ہے۔ اخبار کی عربی رپورٹنگ کے مطابق، انھوں نے کہا: بعثتُ عن الامن والحق وادّت محاولاتي هُذه الى دخولي في حظيرة الاسلام (میں نے امن اور سچائی کی تلاش کی۔ میری اس کوشش کا نتیجہ یہ ہو اکە میں اسلام کے دائرہ میں داخل ہو گیا)۔ انسان کو سب سے زیادہ جس چیز کی تلاش ہے، وہ اپنے داخل کے اعتبار سے سچائی ہے اور خارج کے اعتبار سے امن ہے۔ آج کا انسان ان دونوں چیزوں کے بارہ میں احساس محرومی میں مبتلا ہے۔ جب وہ اسلام کا مطالعہ کرتا ہے تو اس کو اسلام میں ان دو چیزوں کا جواب مل جاتا ہے۔ اور بالآخر وہ اسلام میں داخل ہو جاتا ہے۔ ۲۷ دسمبر ۱۹۹۰ء ڈاکٹر شرف الدین اصلاحی اسلام آباد (پاکستان) میں رہتے ہیں۔ آجکل وہ ہندوستان آئے ہیں۔ ایک ملاقات میں انھوں نے بتایا کہ انھوں نے مولانا حمید الدین فراہی پر لمبی ریسرچ کی ہے۔ مولانا فراہی کے حالات زندگی پر ان کی کتاب مکمل ہو چکی ہے۔ مولانا فراہی کے حالات کی تحقیق کرتے ہوئے انھیں اعظم گڑھ کی عدالت میں مولانا فراہی کا اپنا لکھا ہوا ایک بیان ملا جس میں انھوں نے اپنے حالات خود اپنے قلم سے تحریر کئے ہیں۔ اس تحریر سے معلوم ہو اکە مولانا فراہی ۱۹۰۴ء میں لارڈ کر زن کے ساتھ ترجمان کے طور پر خلیجی ملکوں میں گئے تھے۔ لارڈ کرزن ۱۸۹۸ء سے لے کر ۱۹۰۵ء تک غیر منقسم ہندوستان کے وائسرائے تھے۔ عرب ملکوں سے بہتر تعلقات قائم کرنے کے لئے انھوں نے ۱۹۰۴ء میں خلیج کا دورہ کیا۔ اس

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page