آغازِ کلام
Urdu book, p. 436
By Maulana Wahiduddin Khan
وقت انھیں ترجمان کے طور پر ایک ایسے مسلمان کی ضرورت تھی جو عربی اور انگریزی دونوں زبانیں جانتا ہو۔ اس زمانہ میں ایسے لوگ بہت کم تھے۔ مولانا حمید الدین فراہی کا انتخاب ہوا تو وہ اس پر راضی نہیں تھے۔ آخر میں اپنے استاد مولانا شبلی نعمانی کے اصرار پر انھوں نے لارڈ کرزن کے ساتھ سفر کیا۔ مگر مولانا فراہی اور ان کے حلقہ کے لوگ اس واقعہ کو ہمیشہ چھپاتے رہے۔ کیوں کہ انگریز دشمنی کی بنا پر وہ اس کو پسند نہیں کرتے تھے کہ مولانا فراہی انگریز وائسرائے کے ترجمان بنیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مولانا فراہی کے اندر ’’تدبر قرآن‘‘ کا ذہن تو تھا مگر ان کے اندر دعوت قرآن کا ذہن نہ تھا۔ اگر ان کے اندر دعوتی ذہن ہوتا تو اس موقع کو وہ اپنے لئے سنہری موقع سمجھتے اور اس نیت سے لارڈ کرزن کے ساتھ جاتے کہ مناسب موقع پر انگریز کے سامنے اسلام کی دعوت پیش کریں گے۔ ۲۸ دسمبر ۱۹۹۰ ابراہیم ذوق (۱۸۵۴ - ۱۸۸۸) اردو زبان کے مشہور شاعر ہیں۔ ان کا ایک شعر ہے جو ضرب المثل کے طور پر عوام میں رائج ہے: اے ذوق کسی ہمدم دیرینہ کا ملنا بہتر ہے ملاقات مسیحا و خضر سے یہ شعر جو ڈیڑھ سو سال سے مسلمانوں میں رائج اور مقبول ہے سخت قابل اعتراض ہے۔ اس شعر میں کسی پرانے دوست کو حضرت مسیح علیہ السلام سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔ یہ واضح طور پر ایک جلیل القدر پیغمبر کی توہین ہے۔ مگر مسلمان اس شعر کو ڈیڑھ سو سال سے دہرا رہے ہیں اور اس پوری مدت میں غالباً کسی ایک مسلمان نے بھی اس توہین کے خلاف احتجاج نہیں کیا۔ حالاں کہ اس شعر کے الفاظ اگر خدا نخواستہ یہ ہوتے: اے ذوق کسی ہمدم دیرینہ کا ملنا بہتر ہے ملاقات محمد و عمر سے اگر شعر اس دوسرے انداز میں ہوتا تو تمام مسلمان اس کو توہین رسول قرار دے کر دیوان ذوق کی کاپیاں جلاتے اور اگر ذوق زندہ ہوتے تو مطالبہ کرتے کہ شتم رسول کے جرم میں اس کو قتل کر دیا جائے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader