Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 437

By Maulana Wahiduddin Khan

توہین رسول یا شتم رسول کی جو سزا فقہا نے بتائی ہے، وہ ان کے بیان کے مطابق تمام پیغمبروں کے لئے ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ مسلمان اپنے پیغمبر کی توہین پر بھڑکتے ہیں اور دوسرے پیغمبروں کی توہین پر نہیں بھڑکتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں کا بھڑکنا ہیرو پرستی کی بنا پر ہے نہ کہ حقیقتہ شرعی قانون کی بنا پر۔ اگر شرعی قانون اس کا محرک ہوتا تو وہ ہر پیغمبر کی توہین پر بھڑکتے نہ کہ صرف اس پیغمبر کی توہین پر جس کو انھوں نے اپنے قومی ہیرو کا درجہ دے رکھا ہے۔ ۲۹ دسمبر ۱۹۹۰ زندگی میرے لئے اتنی کرب کی زندگی ہے کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں جینے کا تحمل نہیں کر سکتا۔ اس کے باوجود میں جئے چلا جا رہا ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بار بار میرے سامنے ایسے نشانے آجاتے ہیں جس کی تکمیل کی خاطر دوبارہ میرے اندر جینے کی ہمت پیدا ہو جاتی ہے۔ پچھلے دنوں میں سخت قسم کے ذہنی کرب میں مبتلا تھا۔ زندگی کا تحمل دشوار نظر آنے لگا تھا۔ مگر دسمبر کے آغاز میں ایک نئی کتاب کا خاکہ ذہن میں آگیا۔ میں ایک نئے حوصلے کے ساتھ اس کتاب کی ترتیب میں مشغول ہوگیا۔ اس کتاب کا نام میں نے ”الربانیہ“ تجویز کیا ہے۔ اس کتاب نے آجکل مجھے اتنا زیادہ مشغول کر لیا ہے کہ مجھے محسوس ہونے لگا ہے کہ مجھے ابھی کچھ اور دن زندہ رہنا چاہئے تاکہ میں اس کتاب کی تکمیل کر سکوں۔ یہ صورت حال پچھلے ۲۵ برس سے بار بار پیش آتی رہی ہے۔ ۳۰ دسمبر ۱۹۹۰ جان گالبریتھ (John Kenneth Galbraith) ۵ اکتوبر ۱۹۰۸ کو کناڈا میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۳۷ میں وہ امریکی شہری بن گئے۔ وہ ایک مشہور مصنف ہیں۔ ۶۳ - ۱۹۶۱ میں وہ انڈیا میں امریکہ کے سفیر رہ چکے ہیں۔ ماساچوٹس کے شہر کیمبرج میں مسٹر گوتم ادھیکاری نے ان کا مفصل انٹرویو لیا جو ٹائمس آف انڈیا (۳۰ دسمبر ۱۹۹۰) میں چھپا ہے۔ سفیر کے عہدہ کی تکمیل کے بعد مسٹر گال بريتھ نے انڈیا کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ایک

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page