آغازِ کلام
Urdu book, p. 72
By Maulana Wahiduddin Khan
ہمیشہ ناکام اور برباد رہیں گے۔ وہ کبھی کامیابی کی منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔ سہ روزہ دعوت (یکم اپریل ۱۹۸۹) میں افغانی مجاہدین کے لیڈر صبغت اللہ مجددی (۶۲ سال) کا مفصل انٹرویو شایع ہوا ہے۔ وہ جامعہ ازہر تاہرہ کے تعلیم یافتہ ہیں۔ اور مجاہدین کی آئندہ بننے والی حکومت میں ان کو سربراہ مملکت کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بھی جہاد میں ہماری امداد کی، اور بیشتر اسلحہ ہمارے پاس امریکہ ہی سے آئے تھے۔ دوسری طرف اسی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بالفعل عرب بھائیوں کی کوئی امداد گزشتہ دس سالوں میں ہم تک نہیں پہنچی" صفحہ ۲۔ مسلمانوں کے اخبارات (بشمول دعوت) یہ تاثر دیتے رہے ہیں کہ افغانی مجاہدین کی جنگ اس دور کا سب سے بڑا اسلامی جہاد ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہتے ہیں کہ امریکہ اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اب یہ کیسی عجیب بات ہے کہ جو قوم اسلام کی سب سے بڑی دشمن ہے، وہی سب سے بڑے اسلامی جہاد کی سب سے بڑی مددگار بھی ہے۔ خوش نہمی کیسے کیسے تضادات کو بیک وقت اپنے ذہن میں جمع کر لیتی ہے۔ ۱۵ اپریل ۱۹۸۹ آجکل ہندوستان میں عربی پرچوں کی بہتات ہے۔ اکثر مسلم اداروں نے ایک نہ ایک عربی پرچہ نکال رکھا ہے۔ یہ تمام کے تمام عربی پرچے غیر معیاری ہیں۔ وہ زبان اور بیان دونوں اعتبار سے ناقص ہیں۔ کچھ پرچوں کے نام یہ ہیں: البعث الاسلامی الرائد الكفاح الداعی الدعوة صوت الامة لکھنؤ دہلی دیوبند دہلی بنارس

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader