Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 75

By Maulana Wahiduddin Khan

میں ایک خوش قسمت انسان ہوں گا وہ ان نجوت کفا فالا وزر ولا اجر انی لسعید، صفحہ ۵۳ دو صحابی کے آخری کلمات میں یہ فرق دراصل معرفت کا فرق ہے۔ حضرت عمر کا فقرہ ان کی معرفت کی گہرائی کا ترجمان ہے۔ اس کے مقابلہ میں حضرت بلال کا فقرہ معرفت کی سادگی کا ترجمان۔ ۱۸ اپریل ۱۹۸۹ "عالمی زبان" اسپرانتو (Esperanto) میں ہالینڈ سے ایک رسالہ شائع ہوتا ہے۔ اس کا نام ہے اونو کالے نی۔ یعنی یو این او اور ہم۔ یہ رسالہ یو این او کے ذیلی ادارہ یونیسکو کے تعاون سے شائع ہوتا ہے۔ اس رسالہ کے شمارہ نمبر ۲۱ (۱۹۸۱) میں زبان کے بارے میں ایک معلوماتی مضمون شائع ہوا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ۱۹۷۸ میں کون سی زبان ساری دنیا کی زبانوں کی فہرست میں کس درجہ پر تھی۔ مضمون میں جن زبانوں کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں ان میں سے تین زبانوں کی فہرست یہ ہے: درجہ | زبان | بولنے والوں کی تعداد ۱ | چینی | ۸۶۳ ملین ۲ | انگریزی | ۳۵۰ ملین ۳ | ہندستانی | ۳۳۰ ملین اس فہرست میں بظاہر چینی زبان نمبر ایک پر ہے اور ہندستانی زبان، جو دراصل ہندی اور اردو کا مشترک نام ہے، انگریزی کے بعد صرف تیسرے نمبر پر۔ لیکن یہ تقسیم خالص علمی اعتبار سے صحیح نہیں۔ چینی زبان زیادہ تر صرف ایک ملک میں بولی جاتی ہے۔ ہندستانی زبان اگرچہ کئی ملکوں میں رائج مگر یہ زیادہ ممالک میں بولنے والوں کی گنتی کے اعتبار سے چینی اور ہندستانی زبان کو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page