Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 104

By Maulana Wahiduddin Khan

کہ مسلمانوں کے لئے اٹھان کی واحد جائز صورت جہاد ہے، ایک مقدس جنگ جو اسلام کی تعلیمات پر مبنی ہے: موجودہ زمانہ میں جو لوگ "اسلامی انقلاب" کے لئے اٹھے ہیں، انھوں نے دنیا کے سامنے اسلام کی یہ تصویر پیش کی ہے کہ اسلامی تحریک کا واحد طریق کار مسلح جہاد ہے۔ یہ مخالفین اسلام کے اس نظریہ کی تصدیق ہے کہ "اسلام کی اصل طاقت تلوار ہے" ایسے لوگ بلاشبہ اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ خواہ وہ اپنے آپ کو اسلام کا سب سے بڑا دوست بتاتے ہوں۔ ۲۳ جولائی ۱۹۹۱ میں نے اپنی زندگی میں کئی ایسے آدمی دیکھے جو نہایت اعلی صلاحیت رکھتے تھے۔ انھوں نے اونچی تعلیم بھی حاصل کی۔ مگر وہ عملی زندگی میں ناکام ہو گئے۔ وہ معمولی زندگی گزار کر مر گئے یا اب بڑھاپے کی عمر کو پہنچ کر حسرت اور افسوس میں پڑے ہوئے ہیں۔ ذاتی طور پر میرے نزدیک ان میں سے ہر شخص کا کیس اپنے بارہ میں زیادہ اندازہ (overestimation) کا کیس تھا۔ اپنی لیاقت کے مبالغہ آمیز اندازہ نے انھیں کچھ کہنے نہیں دیا۔ ہر کام جو انھیں ملا اس سے وہ موافقت نہ کر سکے۔ کیوں کہ وہ اس کو اپنی واقعی حیثیت سے کم سمجھتے تھے۔ ۲۵ جولائی ۱۹۹۱ کشمیر کی ایک جنگجو تنظیم کے چیف ملاقات کے لئے آئے انھوں نے بتایا کہ میں نے الرسالہ کا مطالعہ کیا۔ اور "راہ عمل" وغیرہ کتا بیں پڑھیں۔ اس سے میں اتنا زیادہ متاثر ہوا کہ جنگجوئی کا کام چھوڑ دیا اور چیف کے عہدہ سے استعفا دیدیا۔ انھوں نے کہا کہ میری جماعت کے لوگ پہلے مجھ کو اپنا سردار بنائے ہوئے تھے۔ اب میں ان

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page