Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 110

By Maulana Wahiduddin Khan

کہا کہ آپ صحیح کہتے ہیں۔ جہاں چیلنج ہوں وہیں مواقع بھی ہوتے ہیں : Where there are challenges there are opportunities اس طرح کے تجربات سے میں نے سمجھا ہے کہ لوگوں کے ذہن میں حقیقت موجود ہوتی ہے۔ مگر وہ اس کو زندگی سے ہم آہنگ کئے ہوئے نہیں ہوتے۔ اگر ان کے سامنے وضاحت کر دی جائے تو ان کا علم ان کے زندہ شعور کا حصہ بن جاتا ہے اور پھر وہ صحیح راستہ کو پالیں گے۔ ۵ اگست ۱۹۹۱ دنیا اور آخرت کے معاملہ کو سوچتے ہوئے بے اختیار میرے دل سے یہ دعا نکلی ۔ خدایا ، پہلی پیدائش کے بعد آپ نے مجھے پرفیکٹ جنت میں داخل کیا۔ کیا دوسری پیدائش کے بعد آپ مجھے پرفیکٹ جنت میں داخلہ سے محروم کر دیں گے۔ ۶ اگست ۱۹۹۱ قرآن کی سورہ نمبر ۸۸ (الغاشیہ) میں ہے کہ کیا وہ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح بنائے گئے (افلا ينظرون الى الابل كيف خلقت ، ابن کثیر نے اپنی تفسیر میں لکھا ہے کہ اس کے ذریعہ انھیں تنبیہ اس لئے کی گئی کہ عربوں کے لئے غالب جانور اونٹ ہی تھے رونھو ا بذالک لان العرب غالب دوا بمھم کا نت الا بل)، یہ توجیہہ صحیح نہیں۔ کیوں کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قرآن عربوں کے لئے اتارا گیا۔ صحیح یہ ہے کہ اونٹ کا لفظ یہاں علامتی طور پر آیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ۔ جانوروں کو دیکھو جس کی ایک مثال اونٹ ہے۔ بایزید البسطامی یا ابو یزید البسطامی (م ۲۷۵، ۷۸) ایران کے قصبہ بسطام کے رہنے والے تھے۔ یہاں اب بھی ان کا مقبرہ پایا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بایزید بسطامی کو اتباع سنت کا اتنا زیادہ اہتمام تھا کہ انھوں نے اپنی ساری عمر میں کبھی خربوزہ نہیں کھایا۔ کیوں کہ ان کو یہ معلوم نہ ہو سکا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اگر خربوزہ کھایا ہے تو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page