Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 115

By Maulana Wahiduddin Khan

تھی کہ اتنے مسلمان اس سے پہلے کبھی مہاجر نہیں بنے۔ مگر مال کے اعتبار سے اس، ہجرت کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ حقیقی ہجرت ایک انتہائی با معنی اور انتہائی با مقصد عمل ہے۔ حقیقی ہجرت وہ ہے جو اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہو، جو ہجرت بے فائدہ ہو وہ بگڑ ہے نہ کہ فی الواقع ہجرت۔ ۱۴ اگست ۱۹۹۱ خالق کائنات کی جو صفتیں قرآن میں بتائی گئی ہیں وہ تمام صفتیں انسان کے اندر بھی رکھ دی گئی ہیں۔ فرق یہ ہے کہ یہ صفات انسان کے اندر محدود ہیں اور خدا کے اندر لامحدود۔ انسان کے اندر وہ ناقص صورت میں ہیں اور خدا کے اندر کامل صورت میں۔ انسان ان تمام صفات کے باوجود ایک فانی ہستی ہے اور خدا ایک باقی ہستی۔ انسان کی صفتیں عطیہ ہیں اور خدا کی صفتیں اس کی اپنی ذات کا حصہ ہیں۔ میرا حال یہ ہے کہ جب میں ایک زندہ اور صحت مند انسان کو دیکھتا ہوں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے گویا میں خدا کو دیکھ رہا ہوں۔ یہ کہنا صحیح ہوگا انسان مخلوق کی سطح پر خالق کا تعارف ہے۔ ۱۷ اگست ۱۹۹۱ ایمان باللہ سادہ طور پر تلفظ کا معاملہ نہیں۔ یہ نا قابل فہم کو قابل فہم بنانے کا معاملہ ہے۔ یہ محدود کو لامحدود کا ادراک کرانا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایمان باللہ ایک مشکل ترین عمل ہے۔ اگر آدمی کا پیدائشی وجدان اس کی مساعدت نہ کرے تو کسی بھی شخص کے لیے ایمان باللہ تک پہنچنا ممکن نہیں۔ ۱۸ اگست ۱۹۹۱ کلیم الدین احمد حیدرآبادی چند سال سے نیو یارک میں ہیں۔ وہاں وہ سرگرمی کے ساتھ الرسالہ مشن کا کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے ٹیلی فون پر بتایا کہ میشی گان کے ایک امریکی نو مسلم یحییٰ ایمرک (Yahya Emerick) کو انگریزی الرسالہ اور ہماری دوسری انگریزی مطبوعات ملی ہیں۔ ان کو پڑھنے کے بعد وہ اتنا متاثر ہوئے کہ اپنے پانچ دوستوں کے نام اپنی طرف سے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page