Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 118

By Maulana Wahiduddin Khan

مگر جب لبید نے دوسرا مصرعہ پڑھا تو انہوں نے کہا کہ تم نے جھوٹ کہا۔ جنت کی نعمت کبھی ختم نہ ہوگی کذبت ، نعيم الجنة لاينزول ، البداية والنهاية ۹۲/۳ روایات میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار فرمایا: اصدق کلمة قالها شاعر کلمة لبید۔ اس کے بعد آپ نے مذکورہ شعر کا صرف پہلا مصرعہ پڑھا۔ آپ نے اس کا دوسرا مصرعہ نہیں پڑھا۔ کیوں کہ ، جیسا کہ حضرت عثمان نے کہا ، اس میں ایک قابل اعتراض پہلو موجود تھا۔ (البداية والنهاية ۴۲۶۱ ۲۲ اگست ۱۹۹۱ قرآن میں یہ آیت ہے کہ کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ (۳۹ ، ۷) دوسری طرف قرآن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم عصر یہودیوں کو قتل انبیار پر سرزنش کی گئی ہے۔ (۵۵ ار ، ۴۰) حالانکہ قتل انبیار کا یہ فعل قدیم یہودیوں نے کیا تھا نہ کہ آپ کے ہم زمانہ یہودیوں نے۔ پھر بعد کے یہودیوں کو قدیم یہودیوں کے جرم کا ذمہ دار کیوں ٹھہرایا گیا ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ آپ کے ہم عصر یہودی اپنے قومی اکابر کے اس فعل کو disown نہیں کرتے تھے۔ قومی جرم کے لئے اسلام کا اصول یہی ہے۔ قوم کے کچھ افراد اگر ایک جرم کریں تو قوم کے دوسرے افراد کو اس کی مذمت کرنی پڑے گی۔ اگر دوسرے لوگ اس کی مذمت نہ کریں تو وہ بھی اس قومی جرم میں شریک سمجھے جائیں گے۔ پہلے لوگ اگر اسلام کی نظر میں براہ راست مجرم ہیں تو دوسرے لوگ اس کے بالواسطہ مجرم۔ ۲۳ اگست ۱۹۹۱ سید شوکت صاحب احمد آباد کے باشندے ہیں۔ کئی سال سے وہ دہلی میں کام کر رہے ہیں۔ ان کا پورا خاندان الرسالة (انگریزی) کا قاری ہے۔ وہ اپنی اہلیہ اور دو بچیوں کے ساتھ آئے۔ ان کی دونوں بچیاں مٹار جیر میں انڈین انگلش اسکول میں پڑھتی ہیں۔ اس اسکول کی خاتون ٹیچر سب کی سب ہندو یا کرسچین ہیں۔ کچھ ٹیچر اسکول میں اسلام کا مذاق اڑاتی تھیں۔ سید شوکت صاحب کی بچیوں نے ان ٹیچروں کو انگلش الرسالہ دینا شروع

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page