Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 12

By Maulana Wahiduddin Khan

ایمرسن (R. W. Emerson) ایک امریکی ادیب اور شاعر ہے۔ ۱۸۰۳ء میں پیدا ہوا، اور ۱۸۸۲ء میں اس کی وفات ہوئی۔ وہ فطرت کا بہت شیدائی تھا۔ اس کا قول ہے کہ فطرت اس اصول پر عمل کرتی ہے کہ سب ہر ایک کے لئے اور ہر ایک سب کے لئے: nature works on a method of all for each and each for all. یہ ایک جملہ میں کائنات کے نظم کی نہایت عمدہ ترجمانی ہے۔ وسیع کائنات اس طرح عمل کرتی ہے کہ اس کا عمل اس کے کسی جزو کے مفاد سے نہ ٹکرائے۔ اور اسی طرح کائنات کا ہر جزو اپنا انفرادی عمل اس طرح کرتا ہے کہ وہ کائنات کے مجموعی مفاد کے عین مطابق ہو۔ کائنات کا یہ منظم کار خانہ ایک طرف اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کا ایک مدبر اور ناظم ہے، اور اسی کے ساتھ وہ عملی طور پر بتا رہا ہے کہ انسانی زندگی کا اجتماعی نظام کس طرح تشکیل دیا جانا چاہئے: ۱۵ جنوری ۱۹۹۱ احمد دیدات صاحب نے ساؤتھ افریقہ (ڈربن) میں اسلامک پروپگیشن سنٹر انٹرنیشنل قائم کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ادارہ کی طرف سے ایک اشتہار ٹائم میگزین (نیو یارک) میں چھپنے کے لئے بھیجا۔ یہ قرآن (ترجمہ) کا اشتہار تھا۔ اس اشتہار میں اس قسم کے الفاظ تھے: Establish the kingdom of God on earth. The future world constitution. اس ایک صفحہ کے اشتہار کی قیمت ۷۰ ہزار ڈالر تھی۔ مگر ٹائم میگزین نے اس کو چھاپنے سے انکار کر دیا۔ احمد دیدات صاحب کے انگریزی پرچہ البرہان (دسمبر ۱۹۹۰) میں یہ قصہ چھاپا گیا ہے اور یہ تاثر دیا گیا ہے کہ مغرب کے لوگ اسلام کے بارہ میں سخت متعصب ہیں۔ میرے نزدیک یہ طریقہ صحیح نہیں۔ مغرب سے مسلمانوں کو بے شمار فائدے پہنچ رہے ہیں۔ ان فائدوں کا ذکر نہ کر کے مذکورہ قسم کے واقعات کو سنسنی خیز الفاظ میں بیان کرنا سخت مہلک ہے اس کی وجہ سے مسلمانوں کے اندر اور اپنی دیگر قوموں کے بارہ میں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page