Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 13

By Maulana Wahiduddin Khan

میں یہی کام مسلسل کر رہے ہیں۔ میرا خود تجربہ ہے کہ جب الرسالتانکہ تو ہم نے اس کا اشتہار اخبار الجمعیتہ ، دعوت ، تعمیر حیات اور الکفاح میں دینا چاہا۔ مگر سب نے انکار کر دیا۔ حالانکہ ہم اس کی پوری قیمت ادا کر رہے تھے۔ ٹائم نے اگر اسلام دشمنی میں اشتہار نہیں چھاپا تو مذکورہ اسلامی پرچوں نے الرسلا کا اشتہار چھاپنے سے کیوں انکار کیا۔ ۱۶ جنوری ۱۹۹۱ لاہور کے ماہنامہ میثاق میں ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی ایک تقریر کا خلاصہ شائع ہوا ہے۔ یہ تقریر انھوں نے لاہور کی ایک مسجد میں ۲۸ دسمبر ۱۹۹۰ کو کی تھی۔ اس تقریر کا ایک جز یہ ہے : ”ستر برس قبل علامہ مشرقی کی خاکسار تحریک کے رد عمل میں ہندوؤں نے راشٹریہ سوم سیوک سنگھ کی تحریک کا آغاز کیا تھا۔ آج وہ تحریک پورے عروج پر ہے۔ جب کہ خاکسار تحریک کی چپ ، راست کی صدائیں زمانہ ہو انفضا میں تحلیل ہو گئیں۔ ضیاء الحق کے گیارہ سالہ دور میں قصر صدارت سے اسلام ، اسلام کی جھوٹ لگائی گئی اس نے بھارت میں ہندومت کے احیاء اور نفاذ اسلام کے جواب میں رام راج کی تحریک کو بڑی تقویت دی۔ ہم نعرے لگا کر سو جاتے ہیں اور دشمنوں کو بیدار کر کے منظم ہونے کے لئے کھلا میدان مہیا کر دیتے ہیں۔ (میثاق جنوری ۱۹۹۱ء ، صفحہ ۴۷-۷۸) اس فہرست میں اس تازہ واقعہ کا اضافہ کرنا چاہئے کہ ہندوستان کے مسلم لیڈروں نے بابری مسجد تحریک چلا کر ہندوؤں کو متحد کر دیا اور خود ٹکڑے ٹکڑے ہو کر پہلے سے بھی زیادہ کمزور ہو گئے۔ ہندستانی وقت سے آج صبح ساڑھے تین بجے امریکی فوجیوں نے عراق پر حملہ کر دیا۔ فجر کی نماز سے پہلے بی بی سی کے ذریعہ ریڈیو سے یہ خبر معلوم ہوئی ۔ اپنی مختصر سی زندگی میں دو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page