Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 138

By Maulana Wahiduddin Khan

کوئی لوگوں کو تاریخ کے کارنامے سنا رہا ہے۔ کوئی اعمال کے فضائل بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ کوئی اسلامی نظام کی خوبیاں سنا کر متاثرہ کر رہا ہے۔ وغیرہ۔ اس قسم کی کوئی چیز آدمی کی روح میں تھرتھری پیدا کرنے والی نہیں۔ روح میں تھرتھری اور قلب میں خوف کی کیفیت صرف خدا کی عظمت کے احساس سے پیدا ہوتی ہے۔ اور اس وقت مسلم دنیا میں کوئی بھی تحریک ایسی نہیں جو خدا کی عظمت کی بنیاد پر چلائی جارہی ہو۔ ۲۸ ستمبر ۱۹۹۱ لاہور میں لوگوں نے بار بار اصرار کیا تھا کہ دوبارہ آپ لاہور کا پرو گرام بنائیں۔ غور وفکر کے بعد اس سلسلہ میں میں نے جناب مصطفیٰ صادق کو ایک خط روانہ کیا ہے۔ نہیں لکھا ہے کہ دس لیکچروں کی صورت میں ایک پرو گرام بنایا جائے۔ لکچر کے موضوعات حسب ذیل تحریر کئے ہیں۔ ۱۔ اسلامی فلسفہ ۔۔۔۔۔ طریقہ استدلال کا مسئلہ ۲۔ اسلامی تعلیمات کی سائنسی تصدیق ۳۔ جہاد اسوۂ رسول اور اسوۂ صحابہ کی روشنی میں ۴۔ اسلام دور جدید کا خالق ۵۔ غلبۂ اسلام کی منصوبہ بندی ۶۔ عہد حاضر عہد اسلام ہے ۷۔ دعوت الی اللہ : فتح مبین ۸۔ امت مسلمہ اور اتحاد ۹۔ عورت کا درجہ اسلام میں ۱۰۔ اسلام اکیسویں صدی میں مولانا انیس لقمان الندوی نے بتایا کہ تعبیر کی غلطی کا صفحہ ۱۳۲ پڑھا تو انہوں نے میرے اس مطالبہ پر کہ مولانا مودودی کی طرف سے کسی جزئی تردید و تغلیط کو بھی وہ اپنے لئے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page