ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 160
By Maulana Wahiduddin Khan
تھا۔ چنانچہ روس کی کیونسٹ حکومت نے اپنے بہترین وسائل جنگی تیاریوں پر صرف کر دئے ۔ اس وقت دنیا میں فوجی تیاریوں پر ۲۰ لاکھ ڈالر فی منٹ خرچ ہورہے ہیں ۔ ان فوجی مصارف میں ۷۰ فیصد روس اور امریکہ کا حصہ ہے۔ کیونسٹ روس نے امریکہ سے زیادہ فوجی مدوں میں خرچ کیا۔ مسلح افواج پر امریکہ کے مصارف کا تناسب اس کی مجموعی قومی آمدنی کا چھ فیصد ہے، اور سوویت یونین کا فوجی خرچ اس کی مجموعی قومی آمدنی کا ۱۲ فیصد ۔ ۱۹۷۸ سے ۱۹۸۸ تک امریکہ نے اپنی مسلح فوجوں پر تقریباً ۴۲ کھرب ڈالر خرچ کئے۔ جب کہ سوویت یونین نے اسی دس سالہ مدت میں تقریباً ۲۰ کھرب ڈالر خرچ کئے ۔ سوویت یونین کی اس غیر معمولی فوجی تیاری کے باوجود ۱۹۸۹ میں دیوار برلن ٹوٹ گئی ۔ اس کو افغانستان میں شکست کھانی پڑی۔ اس کی ریاستیں خود مختاری کے راستہ پر چل پڑیں اور سوویت یونین کے لئے یہ ممکن نہیں ہو ا کہ وہ ان کو روک سکے۔ یہ واقعہ فوجی طاقت کی بے وزنی کو بتا رہا ہے۔ مگر عین انھیں حالات کے درمیان مسلمانوں کے قائد اور دانشور ہر طرف جہاد و قتال اور مسلح اسلامی انقلاب کے نعرے بلند کر رہے ہیں ۔ یہ بے خبری بھی کیسی عجیب ہے۔ ۲۱ نومبر ۱۹۹۱ فادر ائیگنل (Fr. Agnelo) ۲۱ جنوری ۱۸۶۹ کو گوا میں پیدا ہوئے۔ ۲۰ نومبر ۱۹۲۷ کو بمبئی میں ان کی وفات ہوئی ۔ ان کے نام پر دہلی میں ایک اسکول (رائیگنل سکول) قائم کیا گیا ہے ۔ ان کا ایک قول یہ ہے : It is not the clothing that honours a man, but his virtue. ائیگنل اسکول میں فادر ائیگنل کے نام پر ہر سال ۲۰ نومبر کو خصوصی تقریب ہوتی ہے۔ اس میں طلبہ و طالبات کے علاوہ طلبہ کے سرپرست اور اسکول کے اسٹاف کے ممبران وغیرہ شریک ہوتے ہیں۔ ان کی دعوت پر میں اس تقریب میں شریک ہوا اور امن

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader