Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 183

By Maulana Wahiduddin Khan

انھوں نے مولانا فراہی کے مسلک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حدیث کی روشنی میں قرآن کی آیت کی تشریح کرنے میں بعض اوقات نہایت بھونڈی صورت پیدا ہو جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مثال کے طور پر سورہ کوثر میں فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ کی تفسیر میں یہ حدیث نقل کی گئی ہے کہ نحر سے مراد یہاں قربانی نہیں ہے بلکہ اس سے مراد نماز میں رفع یدین ہے۔ کیا آپ اس تفسیر سے متفق ہیں؟ میں نے کہا کہ اس قسم کی بعض روایات کی بنیاد پر علی الاطلاق پورے ذخیرہ حدیث پر کیسے حکم لگایا جا سکتا ہے۔ ابن کثیر حدیث کے ذریعہ قرآن کی تشریح کرنے کے قائل ہیں۔ مگر انھوں نے سورہ کوثر کی تفسیر میں مذکورہ روایتوں پر کلام کیا ہے۔ اور اس کو رد کر کے وانحر سے قربانی کرنا مراد لیا ہے۔ فراہی اسکول بھی ایسا ہی کیوں نہیں کرتا۔ آپ حدیث کی تفسیری اہمیت کو مانتے ہوئے انفرادی روایت کو رد کر دیجئے۔ نہ کہ آپ انفرادی روایت کی بنا پر خود حدیث کی تفسیری اہمیت کو رد کر دیں۔ ۴ جنوری ۱۹۹۲ ٹائم میگزین کے شمارہ ۲۳ دسمبر ۱۹۹۱ کی کور اسٹوری سابق روسی صدر میخائیل گورباچیف کے بارہ میں تھی۔ اس کے صفحہ اول پر گورباچیف کی تصویر تھی اور اس پر لکھا ہوا تھا ــــ ایک آدمی جو بے ملک ہو گیا : A man without a country. میں نے اس کو پڑھا تو میں نے سوچا کہ یہ صرف گورباچیف کی کہانی نہیں۔ بلکہ ہر آدمی کی کہانی ہے۔ اس دنیا میں ہر آدمی کا ایک 'ملک' ہے جس کا وہ مالک بنا ہوا ہے۔ مگر موت ہر آدمی کو اس کے ملک سے جدا کر دیتی ہے۔ اس کے بعد وہ ہر چیز سے محروم ہو کر آخرت میں پہنچا دیا جاتا ہے تاکہ اس کے ابدی انجام کا فیصلہ کیا جائے۔ پہلی عالمی جنگ میں زار روس کی حکومت کمزور ہو گئی۔ اس سے فائدہ اٹھا کر کمیونسٹ پارٹی نے روس پر قبضہ کر لیا۔ اس کے بعد اس میں مزید توسیع ہوئی اور سوویت یونین وجود

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page