Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 19

By Maulana Wahiduddin Khan

بن گیا۔ عراق کے خلاف امریکہ کی معاشی ناکہ بندی ناکام ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ایران اور اردن نے اپنی سرحد عراق کے لئے کھول دی۔ " قومی انٹرسٹ " ایران کا بھی دین ہے اور امریکہ کا بھی۔ فرق یہ ہے کہ ایک نے اپنے اوپر اسلام کا لیبل لگایا ہے اور دوسرے نے اس قسم کا کوئی لیبل نہیں لگایا۔ ۲۲ جنوری 1991 حقائق کے درمیان کبھی تضاد نہیں ہوتا۔ اسی لئے فقہ میں یہ اصول ہے کہ جس بات میں تعارض واقع ہو وہ ساقط ہو جائے گی (تعارضت فتساقط)، مثال کے طور پر ہندوستان میں فسادات ہوتے ہیں۔ ٹھیک اسی طرح کے فسادات پاکستان میں بھی ہورہے ہیں ۔ اب اگر ہندوستان کے واقعہ کو لے کر یہ کہا جائے کہ ہندو فساد کرتا ہے تو پاکستان کی مثال سے یہ بیان ٹھکرا جائے گا۔ کیوں کہ وہاں سب مسلمان ہی مسلمان ہیں۔ اس طرح تعارض واقع ہونے کی بنا پر یہ توجیہ ساقط ہو جائے گی۔ ۲۵ جنوری 1991 ابو جحیفہ ایک صحابی ہیں۔ بعد کے زمانہ میں انھوں نے حضرت علی ابن ابی طالب سے پوچھا کہ آپ کے پاس کوئی کتاب (لکھی ہوئی چیز) ہے۔ حضرت علی نے کہا کہ نہیں۔ سوائے اللہ کی کتاب کے یا وہ سمجھ لو جو ایک مومن شخص کو ملتی ہے۔ (عن ابی جحیفة قال ، قلت لعلى هل عندكم کتاب۔ قال لا الا کتاب الله او فهم اعطيه رجل مسلم) ایک شخص جو سچا مومن ہو اور قرآن کا برابر مطالعہ کرتا ہو تو اس کے اندر ایک شعوری صلاحیت ابھرتی ہے۔ اس کو دینی بصیرت کہا جا سکتا ہے۔ سچے صاحب ایمان اور سچے صاحب قرآن کے اندر یہ بصیرت لازماً پیدا ہوتی ہے۔ ۲۶ جنوری 1991 آج مسلمانوں میں مدعیانہ اسلام ہے مگر حقیقی اسلام کا ان کے یہاں وجود نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج کے مسلمان خدا کی نصرت سے محروم ہورہے ہیں۔ مسلمان ایمان کا مدعی ہے ، اسی کے ساتھ وہ بے اعترافی کرتا ہے۔ حالاں کہ بے اعترافی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page