ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 198
By Maulana Wahiduddin Khan
کا دور آیا تو ایک سال کے اندر وہاں مسجدوں کی تعداد ۲۵۰۰ ہو گئی۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ۷۰ سالہ کمیونسٹ کا مخالف مذہب نظام بھی وہاں اسلام کو ختم نہ کر سکا۔ چنانچہ آزادی ملتے ہی فورا اسلام از سر نو زندہ ہو گیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلام کا تعلق فطرت سے ہے۔ وہ انسانی فطرت کی طلب ہے اور جو چیز فطرت انسانی میں شامل ہو اس کو کسی بھی طرح ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ۳ فروری ۱۹۹۲ خلیج کی جنگ کے زمانہ میں کسی نے عراق کے صدر صدام حسین سے پوچھا کہ آپ کی ہار کا کتنا امکان ہے۔ صدام حسین نے جواب دیا : واحد فی ملیون (۱۰ لاکھ میں ایک)، مگر جنگ کے نتیجہ نے بتایا کہ اصل معاملہ اس کے بالکل برعکس تھا۔ لفظ بولنا کتنا آسان ہے اور حقیقت کو اپنے موافق بنانا کتنا زیادہ مشکل۔ ۴ فروری ۱۹۹۲ ہندوستان ٹائمس (۳۰ جنوری ۱۹۹۲) میں بتایا گیا ہے کہ سابق کمیونسٹ ایمپائر کی سب سے بڑی (most prestigious) لائبریری سے ولادید یلین کا نام حذف کر دیا گیا ہے پہلے اس لائبریری کا نام لینن اسٹیٹ پبلک لائبریری تھا۔ اب اس کا نام صرف رشین اسٹیٹ لائبریری ہو گا۔ اس خبر کی سرخی یہ ہے : Lenin's name deleted. یہ دنیا کسی انسان کی عظمت کو قبول نہیں کرتی۔ اس کے باوجود اگلا شخص جو آتا ہے وہ پھر عظمت کا ایک مینار کھڑا کر کے اپنا نام اس پر لکھتا ہے ، صرف اس لئے تاکہ دوبارہ مینار عظمت سے اس کا نام حذف کر دیا جائے۔ ۵ فروری ۱۹۹۲ ٹائمس آف انڈیا ( یکم فروری ۱۹۹۲) کا ایک خبر کا عنوان ہے ـــــ ذہانت کا تعلق چھاتی کے دودھ سے : I Q linked to breast milk

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader