Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 202

By Maulana Wahiduddin Khan

ٹائمس آف انڈیا ہر روز اپنے اداریہ کے صفحہ پر ایک قول نقل کرتا ہے۔ آج کے شمارہ میں اس نے مشہور سائنس داں آئن اسٹائن کا یہ قول نقل کیا ہے کہ امن کبھی طاقت کے ذریعہ قائم نہیں کیا جا سکتا، امن صرف مفاہمت کے ذریعہ حاصل کیا جا سکتا ہے: Peace cannot be kept by force. It can only be achieved by یہ نہ صرف کامن سنس کی بات ہے بلکہ یہی دور جدید کے انسان کا ذہنی ہے۔ ایسی حالت میں جو لوگ اسلام کا یہ تصور پیش کر رہے ہیں کہ اسلام میں جہاد (معنی قتال) اس لئے فرض کیا گیا ہے کہ جنگ کر کے دنیا میں امن قائم کیا جائے وہ نہ صرف ایک احمقانہ بات کہتے ہیں بلکہ خود ساختہ طور پر اسلام کی ایسی تصویر بنا رہے ہیں جس سے دور جدید کا انسان متنفر ہو ہو کر اسلام سے دور ہو جائے۔ ۱۲ فروری ۱۹۹۲ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی کئی بیویوں پر اکثر اعتراض کیا جاتا ہے۔ مگر آپ کا کئی نکاح کرنا اعتراض کی بات نہیں بلکہ بہت بڑے سبق کی بات ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ آپ نے اپنی عمر کے ۵۳ سال تک صرف ایک بیوی پر قناعت کی۔ اوّلًا خدیجہ اور اس کے بعد سودہ۔ یہ صرف آخری دس سال ہیں جبکہ آپ نے کئی بیوہ خواتین سے نکاح کیا۔ یہ کئی نکاح سیاسی مصلحت کے تحت تھے نہ کہ جنسی مصلحت کے تحت۔ ابتدائی ۵۳ سال تک آپ کی حیثیت صرف ایک دائمی کی تھی۔ آخری دس سال میں آپ حکمراں کی حیثیت سے دنیا میں رہے۔ انہیں دس سالوں میں آپ نے کسی نکاح فرمائے۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ بعد کے یہ نکاح کسی مصلحت کے تحت کئے گئے ۔ بعد کے یہ نکاح دراصل قبائل عرب کی مخالفت کو ختم کرنے کے لئے کئے گئے تھے، قتال کا صورت راجَم قصہ کے کمرہ کا بیٹا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page