Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 241

By Maulana Wahiduddin Khan

فخر اور مسرت کے جذبات جھلک رہے ہیں۔ یہ کار اس آدمی کو انعام میں ملی ہے۔ دبئی ایئرپورٹ کی ڈیوٹی فری شاپ نے اپنے بزنس کو بڑھانے کے لئے ایک انعامی اسکیم نکالی ہے جس کو وہ فائنسٹ سرپرائز (finest Surprise) کہتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت پانچ پانچ سو درہم کے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ جن کو وہ لوگ خریدتے ہیں جو دبئی ایئرپورٹ سے گزرتے ہیں۔ اس کے بعد قرعہ نکالا جاتا ہے۔ جس آدمی کے نام قرعہ نکلتا ہے اس کو ایک عدد جدید ترین کار دی جاتی ہے۔ اور ایمریٹ ایئرلائن (Emirates Airline) کے ذریعہ عالمی (round-the-world) سفر کے دو فرسٹ کلاس ایئر ٹکٹ دئے جاتے ہیں۔ تصویر میں جس انعام یافتہ شخص کو دکھایا گیا ہے اس کا نام وحید المعتز بحرینی درج ہے۔ نام کی اس مشابہت کو دیکھ کر میری زبان پر یہ الفاظ آگئے : یا اللہ، ایک وحید کو دینے والوں نے دنیا کا فائنسٹ سرپرائز دیا ہے، دوسرے وحید کو آپ آخرت کا فائنسٹ سرپرائز دے دیجئے ۔ ۱۰ مئی ۱۹۹۲ کراچی سے ایک پندرہ روزہ یقین انٹرنیشنل کے نام سے نکلتا ہے۔ وہ انگریزی اور عربی زبان میں ہوتا ہے۔ اس کے شمارہ ۲۲ مارچ ۱۹۹۲ میں یہ خبر ہے کہ لندن میں اسلامک ہیری ٹیج سنٹر (Islamic Heritage Centre) کے نام سے ایک ادارہ قائم ہوا ہے۔ اس میں اسلامی کتابوں کے مخطوطات جمع کئے جارہے ہیں۔ اس کے ذمہ داروں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پچھلے چودہ سو سال میں عربی، فارسی، ترکی، اردو، بنگالی اور دوسری زبانوں میں جو اسلامی کتابیں لکھی گئی ہیں، ان کی تعداد دو ملین سے زیادہ ہے۔ ۱۱ مئی ۱۹۹۲ سورہ الحجرات میں ہے کہ تم میں سے کوئی شخص کسی کی غیبت نہ کرے۔ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک شخص کی آبرو دوسرے شخص کے اوپر حرام ہے واعرضوا عنكم حرام)، مجله الازہر اپریل ۱۹۹۲) میں اس سلسلہ میں ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں نقل کیا گیا ہے کہ بعض علما نے یہ کہا کہ غیبت ایک ظلم ہے اور اس کا کفارہ اس

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page