Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 249

By Maulana Wahiduddin Khan

کے زمین سے بے دخل کر دیا جائے اور یہاں پر صرف منتخب صالحین کو بسنے کا موقع دیا جائے۔ جیسا کہ قرآن میں آیا ہے کہ قیامت میں اہل جنت کہیں گے کہ اس اللہ کا شکر ہے جس نے ہم کو زمین کا تنہا وارث بنا دیا۔ ہم جنت میں جہاں چاہیں مقام کریں (الزمرم)، ۲۸ مئی ۱۹۹۲ نیشنل جغرافی سوسائٹی (National Geographic Society) امریکہ میں ۱۸۸۸ میں بنی۔ اس کی بہت سی سرگرمیوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ جنگلوں کا ویڈیو فلم تیار کرتی ہے۔ آج میں نے افریقہ کے جنگل کا ایک مکمل ویڈیو فلم دیکھا۔ اس میں سب سے زیادہ شیر کے مناظر دکھائے گئے تھے۔ ایک گھنٹہ کی فلم میں میں نے دیکھا کہ شیر طاقتور ترین جانور ہونے کے باوجود ٹکر اؤ کو آخری حد تک لوانڈ کرتا ہے۔ جنگل میں جب وہ ہاتھیوں کو یا بھینسوں وغیرہ کو دیکھتا ہے تو فورا اپنا راستہ بدل دیتا ہے۔ حتی کہ ایک بھوکا شیر بھی ہرن یا چیتل کے غول پر حملہ نہیں کرتا۔ کسی ہرن یا چیتل پر وہ صرف اس وقت حملہ کرتا ہے جب کہ وہ اس کو تنہا پائے۔ ایک منظر یہ تھا کہ ایک شیر کے علاقہ میں دوسرا شیر آ گیا۔ پہلا شیر اپنی آواز میں گرجا۔ دوسرا شیر اس سے لڑنے کے بجائے خاموشی سے بھاگ کر پانچ میل دور چلا گیا۔ ٹیپو سلطان کے اس لفظ کو مسلمان دو سو سال سے دہرارہے ہیں کہ 'شیر کی ایک دن کی زندگی گیڈڑ کی سوسال کی زندگی سے بہتر ہے: مذکورہ فلم کو دیکھ کر میں نے ایک صاحب سے کہا کہ مسلمان دو سو سال سے صرف خود ساختہ الفاظ پر جی رہا ہے۔ کیوں کہ شیر کی وہ صفت ہے ہی نہیں جو ٹیپو نے بیان کی تھی۔ شیر کی سب سے بڑی صفت بڑی لڑائی نہ کرنا ہے اور مسلمان شیر کے نام پر بے فائدہ لڑائیوں میں مشغول ہیں۔ ۲۹ مئی ۱۹۹۲ میرا ارادہ ہے کہ رسالہ کا ایک نمبر 'مدرس ڈائری کے نام سے شائع کیا جائے۔ چند نمائندہ مدارس میں ایک ایک ہفتہ قیام کر کے اس کا جائزہ لیا جائے اور ہر دن ایک تاثر نوٹ کیا جائے۔ اس طرح خلیج ڈائری (الرسالہ مئی ۱۹۹۱) کی طرح مدارس ڈائری مرتب کر کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page