Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 26

By Maulana Wahiduddin Khan

اس دنیا میں رات بھی ہے اور دن بھی ، خزاں بھی ہے اور بہار بھی ۔ رات کا آنا آج کے لحاظ سے اندھیرے کا آنا معلوم ہوتا ہے۔ مگر کل کے لحاظ سے وہ روشن صبح کے آنے کی تمہید ہے۔ خزاں کا موسم بنتا ہر پت جھڑ کا موسم نظر آتا ہے۔ مگر مستقبل کے اعتبار سے وہ بہار کے سر سبز موسم کی خبر دے رہا ہے۔ یہ قدرت کا اٹل قانون ہے ، مادی دنیا کے لئے بھی اور اسی طرح انسانوں کی دنیا کے لئے بھی۔ ۶ فروری ۱۹۹۱ آج رات کو دہلی میں خواب دیکھا کہ میں نے کوئی مضمون یا کہانی لکھی ہے۔ نیند کھلی تو اصل مضمون یاد نہیں تھا۔ البتہ یہ یاد تھا کہ مضمون کو میں نے اس جملہ پر ختم کیا ہے جو ریڈیو میں خبروں کے اناؤنسر آخر میں کہا کرتے ہیں : ...and that is the end of the news. آج ہی کے اخبارات میں امریکی صدر جارج بش کا یہ بیان چھپا ہے کہ خلیج کی جنگ امریکہ کی آخری جنگ ہوگی۔ آئندہ نئے عالمی نظام کی بنا پر دوبارہ جنگ کی ضرورت نہ ہوگی : The Gulf war would be America's last war. There would be no need to fight another one because of the new world order. ۷ فروری ۱۹۹۱ جان ڈرائیڈن (John Dryden) مشہور انگریزی ادیب اور شاعر ہے۔ وہ ۱۶۳۱ء میں پیدا ہوا ، اور ۱۷۰۰ء میں لندن میں اس کی وفات ہوئی۔ اس کا ایک شعر ہے کہ مشکل پیش آنے کے وقت حاضر دماغی اور ہمت سے کامیابی حاصل کرنے کے لئے فوجوں سے بھی زیادہ اہمیت رکھتے ہیں : Presence of mind and courage in distress Are more than armies to procure success. ایک صاحب سے گفتگو کرتے ہوئے میں نے کہا کہ مسلمانوں کے اخبارات و

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page